ہوم » نیوز » اسپورٹس

مہاراشٹر حکومت کا بڑا فیصلہ، سچن تیندولکر اور سنیل گواسکر کی سیکورٹی واپس لی

بتا دیں کہ مہاراشٹر کی حکومت نے صوبہ میں ہائی پروفائل لوگوں کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 25, 2019 04:03 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مہاراشٹر حکومت کا بڑا فیصلہ، سچن تیندولکر اور سنیل گواسکر کی سیکورٹی واپس لی
مہاراشٹر حکومت کا بڑا فیصلہ، سچن تیندولکر اور سنیل گواسکر کی سیکورٹی واپس لی

ممبئی۔ مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکرے سرکار نے عظیم کرکٹر اور بھارت رتن سچن تیندولکر اور سنیل گواسکر کی سکیورٹی (ایکس کیٹیگری)واپس لے لی ہے۔ وہیں شیوسینا رکن اسمبلی اور ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کو ابھی تک وائی پلس سکیورٹی دی جا رہی تھی لیکن اب ان کی سکیورٹی اپ گریڈ کر کے زیڈ کیٹیگری کی کر دی گئی ہے- اس کے علاوہ انا ہزارے کی بھی سکیورٹی بڑھائی گئی ہے ان کی سکیورٹی اب زیڈ کیٹیگری کی ہو گئی ہے ۔

بتا دیں کہ ریاستی حکومت نے صوبہ میں ہائی پروفائل لوگوں کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔ اس فیصلے میں سچن تیندولکر کی سکیورٹی ہٹا لی گئی ہے۔ اس تعلق سے ایک پولیس افسر نے کہا کہ سچن تیندولکر کو ایکس کیٹیگری کی سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔ اس کے تحت ایک پولیس کانسٹیبل چوبیسوں گھنٹے ان کے ساتھ رہتا تھا اب وہ سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔


سچن تیندولکر کی سکیورٹی ہٹا لی گئی


آئی پی ایس افسر نے دعوی کیا کہ سچن تیندولکر کو پولیس ایسکاٹ کی سہولت دی جا سکتی ہے۔ افسر نے بتایا کہ اس کے علاوہ کئی دیگر لیڈران کی بھی سکیورٹی میں کٹوتی کی گئی ہے۔ بی جے پی لیڈر ایکناتھ کھڑسے کو وائی کیٹیگری کی سکیورٹی کے ساتھ ہی پولیس ایسکاٹ کی بھی سہولت تھی لیکن اب ایسکاٹ کی سہولت ہٹا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ یو پی کے سابق گورنر رام نائک کے پاس اب تک زیڈ پلس سیکورٹی تھی اسے کم کرتے ہوئے اب انہیں ایکس کیٹیگری کی سکیورٹی دی گئی ہے۔ وکیل اجول نکم کی بھی زیڈ پلس سکیورٹی کو ہٹاتے ہوئے انہیں ایسکاٹ کے ساتھ وائی کیٹیگری کی سکیورٹی دی گئی ہے۔ ادھر سماجی کارکن انا ہزارے کی سکیورٹی کو سرکار نے اپ گریڈ کیا ہے ۔ انا ہزارے کو ابھی تک وائی کیٹیگری کی سکیورٹی تھی جسے اب زیڈ کیٹیگری سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
First published: Dec 25, 2019 03:56 PM IST