ہندوستان کے سب سے 'ضعیف' کپتان بنے دھونی، توڑ ڈالے یہ ریکارڈ
بطور کپتان دھونی کا یہ 200 واں ونڈے میچ ہے۔ اس سے قبل ان کی کپتانی میں ہندوستان نے 110 میچ جیتے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 25, 2018 06:55 PM IST

مہندر سنگھ دھونی: فائل فوٹو
ایشیا کپ کے سپر-4 کے چوتھے مقابلے میں ہندوستان اورافغانستان کے میچ کے درمیان سبھی کرکٹ مداح اس وقت حیران رہ گئے جب ٹیم انڈیا کی طرف سے ٹاس کرنے روہت شرما نہیں مہندرسنگھ دھونی میدان پر آگئے۔
افغانستان کے خلاف میچ میں ٹیم انڈیا نے روہت شرما سمیت 5 کھلاڑیوں کو آرام دیا ہے اور ٹیم کی کمان ایم ایس دھونی کے ہاتھوں میں ہے۔ حالانکہ دھونی ٹاس ہار گئے اور افغانستان نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
بطور کپتان دھونی کا یہ 200 واں ونڈے میچ ہے۔ دھونی کی کپتانی میں ہندوستان نے 110 میچ جیتے ہیں اور74 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دھونی بطور کپتان 200 ونڈے میچ کھیلنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ رکی پونٹنگ نے بطورکپتان 230 اور اسٹیفن فلیمنگ نے 218 ونڈے میچ کھیلے ہیں۔

اکتوبر2016 میں کپتانی چھوڑنے والے دھونی نے 696 دن بعد ایک بار پھر کپتانی کا عہدہ سنبھالا ہے۔

دھونی ہندوستان کے سب سے عمردراز کپتان بھی بن گئے ہیں۔ 37 سال 80 دنوں کے ایم ایس دھونی نے محمد اظہرالدین کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، جنہوں نے 36 سال 124 دنوں کی عمر میں ٹیم انڈیا کی کپتانی کی تھی۔