ہوم » نیوز » اسپورٹس

مہندر سنگھ دھونی کے کیریئر پر آج بڑا فیصلہ، ونڈے کرکٹ سے لے سکتے ہیں ریٹا ئرمنٹ

کوچ روی شاستری (Ravi Shastri) نے کچھ دن پہلے ہی اشارہ دیا تھا کہ ایم ایس دھونی (MS Dhoni) ونڈے کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے سکتے ہیں۔

  • Share this:
مہندر سنگھ دھونی کے کیریئر پر آج بڑا فیصلہ، ونڈے کرکٹ سے لے سکتے ہیں ریٹا ئرمنٹ
دھونی ونڈے کرکٹ کو کہہ سکتے ہیں الوداع

نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم کچھ ہی دنوں میں اس سال کا اپنا پہلا غیر ملکی دورہ کرنے والی ہے۔ ٹیم انڈیا کا نیوزی لینڈ دورہ 24 جنوری سے شروع ہوگا۔ جہاں ٹیم سفید بال سے 8 میچ کھیلےگی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کےلئے ٹیم انڈیا کا سلیکشن اتوارکو ہوگا۔ نیوزی لینڈ دورے کےلئے جانے والی ٹیم کے انتخاب پر سبھی کی نظریں مہندر سنگھ دھونی پر ہوں گی۔ کیونکہ ایسی قیاس آرائی کی جا رہی ہےکہ دھونی آج ونڈے کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرسکتے ہیں۔ دراصل کچھ دن پہلے ہندوستانی کوچ روی شاستری نے اشارے دیئے تھےکہ ہندوستان کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی جلد ہی ونڈے کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے سکتے ہیں۔ روی شاستری کے اس بیان سے بھی ان قیاس آرائیوں کو تقویت ملی ہے۔


روی شاستری نے کہا کہ دھونی کبھی خود کو ٹیم پر نہیں تھوپتے۔ تصویر: پی ٹی آئی


دھونی کا ٹی -20 کیریئر ابھی باقی


روی شاستری نے کچھ دن پہلےکہا تھا کہ ایم ایس دھونی کا ٹی -20 کیریئر ابھی باقی ہے۔ کوچ کے مطابق دھونی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلیں گے۔ وہ خود کو ٹیم پرکبھی نہیں تھوپتے ہیں۔ اگر انہیں لگتا ہےکہ وہ کھیلنا جاری رکھ سکتے ہیں تو ٹسٹ کرکٹ کی طرح ہی کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے۔

عالمی کپ کے بعد سے ہی دھونی کرکٹ سے دور ہیں۔ فائل فوٹو


دھونی بھی دے چکے ہیں اشارہ

عالمی کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ملی شکست کے بعد سے ہی دھونی کرکٹ سے دور ہیں۔ یہاں تک کہ گھریلو سیریز میں بھی وہ میدان پر نہیں اترے۔ اس دوران وہ ٹیریٹوریل آرمی کے ساتھ ٹریننگ پر چلےگئے تو مختلف کھیلوں میں بھی ہاتھ آزمائے۔ گولف اور ٹینس میں انہوں نے خطاب بھی جیتا۔ ہندوستانی کوچ سے پہلےخود دھونی بھی اپنے مستقبل کے بارے میں کہہ چکے تھے،کہ جنوری تک ان سے اس بارے میں کچھ بھی نہ پوچھا جائے، جس کے بعد ٹیم اعلان کے وقت ان کے مستقبل پر بھی اہم فیصلے کی امید کی جارہی ہے۔ نیوزی لینڈ کے 6 ہفتے کے آئندہ دورےکےلئے ہندوستان کی محدود اوور کی ٹیم میں زیادہ تبدیلی کی امید نہیں ہے۔ ہندوستانی ٹیم 24 جنوری سے شروع ہونے والے دور میں پانچ ٹی -20 بین الاقوامی، تین ونڈے اور دو ٹسٹ میچ کھیلے گی۔
First published: Jan 12, 2020 03:53 PM IST