ہوم » نیوز » اسپورٹس

دھونی کا بڑا انکشاف- کہا- مجھے ڈرلگتا ہے اور دباو میں رہتا ہوں

مہندر سنگھ دھونی (Mahendra Singh Dhoni) طویل وقت تک ہندوستانی ٹیم کےکپتان ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا ہےکہ وہ بھی میدان پر کھیلتے وقت دباؤ اورخوف محسوس کرتے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: May 08, 2020 02:41 AM IST
  • Share this:
دھونی کا بڑا انکشاف- کہا- مجھے ڈرلگتا ہے اور دباو میں رہتا ہوں
مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ مجھے ڈر لگتا ہے اور دباو میں رہتا ہوں۔

نئی دہلی: کیپٹن کول کے نام سے مشہور ہندستان کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اعتراف کیا ہےکہ وہ بھی میدان پر کھیلتے وقت دباؤ اور خوف محسوس کرتے ہیں۔ دھونی نے ایم فور کو اپنی حمایت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ ایم فور ایک پہل ہے، جو کھیلوں میں بہتر کارکردگی کےلئے ذہنی مضبوطی پروگرام پیش کرتا ہے۔ سابق ہندستانی کرکٹر سبرامنیم بدری ناتھ اور شرون کمار ایم فور کے بانی ہیں۔ کرکٹ کے میدان سےتقریباً ایک سال سے باہر چل رہے کیپٹن کول نےکہا کہ جب میں بلے بازی کےلئےجاتا ہوں تو پہلی 5-10 گیند کھیلنے پرمجھے دباؤ محسوس ہوتا ہے۔مجھے بھی تھوڑا ڈر لگتا ہے اور ایسا سب کے ساتھ ہوتا ہے۔ اس سے بچا کیسےجاسکتا ہے۔

مہندر سنگھ دھونی نےکہا کہ یہ چھوٹی پریشانی ہے، لیکن ہم کوچ سے یہ بات بولنے میں بھی ہچکچاتے ہیں، تو کھلاڑیوں اور کوچ کے درمیان بہتر تعلقات ہونا بےحد ضروری ہے، چاہے کوئی بھی کھیل ہو۔ ہندستان میں مجھےلگتا ہےکہ یہ تسلیم کرنا بڑا مسئلہ ہےکہ ذہنی پہلوؤں میں کچھ کمزوری ہے، لیکن ہم عام طور پر اسے ذہنی بیماری کہتے ہیں۔ ایم فور کے مطابق دھونی نے یہ بیان مختلف کھیلوں کے کوچز سے بات چیت کے دوران دیا جو لاک ڈاؤن ہونے سے پہلے منعقد کیا گیا تھا۔


دھونی نےکہا کہ ذہنی كنڈشننگ کوچ 15 دنوں کے لئے نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اگریہ 15 دن کےلئےہوگا تو لوگ صرف اپنا تجربہ ہی شئیر کرسکتے ہیں۔ فائل فوٹو
دھونی نےکہا کہ ذہنی كنڈشننگ کوچ 15 دنوں کے لئے نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اگریہ 15 دن کےلئےہوگا تو لوگ صرف اپنا تجربہ ہی شئیر کرسکتے ہیں۔ فائل فوٹو


ذہنی كنڈشننگ کوچ کی اہمیت پر دھونی نےکہا کہ ذہنی كنڈشننگ کوچ 15 دنوں کےلئے نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اگر یہ 15 دن کےلئےہوگا تو لوگ صرف اپنا تجربہ ہی شئیرکرسکتے ہیں۔ اگر ذہنی کنڈیشننگ کوچ مسلسل کھلاڑی کے ساتھ رہے تو وہ سمجھ سکتا ہےکہ وہ کون سے علاقے ہیں جو اس کھیل کو متاثر کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے ہندستانی ٹیم کےکپتان وراٹ کوہلی نے بھی کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ زندگی میں ذہنی صحت اور ذہنی وضاحت ضروری ہے، یہ صرف کھیل کے لئے ہی نہیں ہے۔
First published: May 08, 2020 02:23 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading