ہوم » نیوز » اسپورٹس

شعیب اخترکا بڑا بیان- درمیان میں لٹکے ہوئےہیں دھونی، پہلے ہی لےلینا چاہئےتھا ریٹائرمنٹ

شعیب اختر (Shoaib Akhtar) کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) نے اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو اتنے طویل وقت تک کیوں لٹکائے رکھا ہے۔

  • Share this:
شعیب اخترکا بڑا بیان- درمیان میں لٹکے ہوئےہیں دھونی، پہلے ہی لےلینا چاہئےتھا ریٹائرمنٹ
شعیب اختر نے وسیم اکرم سے متعلق سنسنی خیز بیان دیا ہے۔

نئی دہلی:گزشتہ سال ہوئے عالمی کپ کے بعد سے ہی ہندوستان کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلےباز مہندر سنگھ دھونی (MS dhoni) کرکٹ کے میدان سے دور ہیں۔ ایسے میں ان کےمستقبل کو لےکرکئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ حالانکہ ایسی امید کی جارہی ہےکہ دھونی اس سال ہونے والے ٹی -20 عالمی کپ کے بعد ہی ریٹائر منٹ لیں گے۔ مگر پاکستان کےسابق تیزگیند باز شعیب اختر(Shoaib Akhtar) کا ماننا ہےکہ دھونی کو گزشتہ سال ونڈے عالمی کپ کےبعد ہی ریٹائرمنٹ لےلینا چاہئے تھا۔ انہوں نےکہاکہ وہ نہیں جانتےکہ دھونی نےیہ فیصلہ اتنے طویل وقت تک کیوں لٹکائے رکھا ہے۔ شعیب اختر نےامید ظاہر کرتے ہوئےکہا کہ دھونی کو شاندار وداعی دی جائےگی، بھلے ہی ابھی یہ نہیں معلوم ہےکہ کھیل کب شروع ہو پائیں گے۔


پورے اعزاز کے ساتھ کرکٹ کو الوداع


شعیب اختر نے اسلام آباد سے پی ٹی آئی سے کہا کہ اس کھلاڑی نے اپنی پوری صلاحیت سے کرکٹ کی خدمت کی ہے۔ انہیں پورے احترام کے ساتھ کرکٹ کو الوداع کہنا چاہئے۔ میں نہیں جانتا کہ انہوں نے اسےاتنا لمبا کیوں کھینچا۔ انہیں عالمی کپ کے بعد ہی ریٹائرمنٹ لے لینا چاہئے تھا۔ انہوں نےکہا کہ اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو میں ریٹائرمنٹ لےچکا ہوتا۔ میں چھوٹے فارمیٹ میں تین چار سال اورکھیل سکتا تھا، لیکن میں (عالمی کپ 2011 کےبعد) ریٹائرمنٹ لےلیا۔ کیونکہ میں کھیل کو صد فیصد نہیں دے پا رہا تھا، اس لئےفیصلےکےلئے انتظارکیوں کرو۔ دھونی نے گزشتہ سال جولائی میں عالمی کپ سیمی فائنل کے بعد کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلا ہے۔ وہ آئی پی ایل کی تیاریوں میں مصروف تھے، لکن کووڈ-19 کے سبب اب اس ٹورنامنٹ پر غیر یقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔


شعیب اخترکا ماننا ہےکہ دھونی کو گزشتہ سال ونڈے عالمی کپ کےبعد ہی ریٹائرمنٹ لےلینا چاہئے تھا۔
شعیب اخترکا ماننا ہےکہ دھونی کو گزشتہ سال ونڈے عالمی کپ کےبعد ہی ریٹائرمنٹ لےلینا چاہئے تھا۔


اگر وہ آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی کرتے تو ان کی اکتوبر - نومبر میں ہونے والے ٹی -20 عالمی کپ میں کھیلنے کے امکانات میں اضافہ ہوتا۔ شعیب اختر کا ماننا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی اب بیچ میں لٹکے ہوئے ہیں، لیکن مشکل حالات کے باوجود وہ شاندار رخصتی کے حقدار ہیں۔

گزشتہ سال ہی لےلینا چاہئے تھا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ایک ملک کے طور پر آپ کو انہیں پورے احترام اور عزت کے ساتھ وداعی دینی چاہئے۔ انہوں نے آپ کے لئے عالمی کپ جیتا اور ہندوستان کی طرف سے شاندار کارکردگی کی ہے۔ وہ بہت اچھا انسان بھی ہے، لیکن ابھی لگتا ہے کہ وہ بیچ میں لٹکے ہوئے ہیں۔ شعیب اختر نے کہا کہ دھونی کو گزشتہ سال عالمی کپ کے بعد ہی بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دینا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ سیمی فائنل میں ٹیم کو جیت نہیں دلا پائاے، مجھے لگتا ہے کہ انہیں تبھی ریٹائرمنٹ لے لینا چاہئے تھا، لیکن انہوں نے ایسا کیوں نہیں کیا، اس کا جواب وہی دے سکتے ہیں۔
First published: Apr 12, 2020 03:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading