ہوم » نیوز » اسپورٹس

ممبئی سے شکست کے بعد اس کھلاڑی پرنکلا دھونی کا غصہ

مسٹرکول کے نام سے مشہوردھونی آئی پی ایل سیزن 12 میں کئی باراپنا آپا کھوتے دکھائی دیئے۔

  • Share this:
ممبئی سے شکست کے بعد اس کھلاڑی پرنکلا دھونی کا غصہ
مہندرسنگھ دھونی: تصویر: آئی پی ایل

پہلے کوالیفائرمقابلے میں چنئی سپرکنگس کو6 وکٹ سے ہرانےکے بعد ممبئی انڈینس آئی پی ایل سیزن 12 کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ اس مقابلے میں دھونی نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔ حالانکہ ٹیم کےلئے یہ فیصلہ صحیح ثابت نہیں ہوا۔ چنئی 20 اوورمیں صرف 131 رن ہی بناسکی۔ وہیں گیند بازی کے دوران مرلی وجے نے ایسی غلطی کردی، جس کے بعد دھونی کا غصہ پھوٹ پڑا۔


مسٹرکول کےنام سےمشہوردھونی آئی پی ایل سیزن 12 میں کئی باراپنا آپا کھوتے نظرآئے۔ ایسا ہی کچھ پہلےکوالیفائرمیں بھی دیکھنےکوملا۔ کیدارجادھوکی چوٹ کےبعد دھونی نے ٹیم میں مرلی وجےکوموقع دیا تھا۔ انہوں نےاس میچ میں 26 گیندوں پرتین چوکوں کی مدد سے 26 رن بنائےاوروہ راہل چہرکا شکاربنے۔ اپنی اس اننگ کے بعد بھی انہیں دھونی کے غصےکا شکارہونا پڑا۔


اس وجہ سے آیا غصہ


کچھ ایسا ہوا کہ چھوٹے اسکورکوڈیفنڈ کررہی چنئی کے گیندبازدیپک چہرنے پانچویں اوورمیں بیک آف لینتھ گیند پرسوریہ کماریادو کوتقریباً آوٹ کرہی دیا تھا۔ مڈ آن پرفیلڈنگ کر رہے مرلی وجے نے کیچ پکڑنے کی کوشش کی، لیکن وہ چوک گئے اورگیند چوکے کے لئے چلی گئی، جس کے بعد دھونی ان پرچلاتے نظرآئے۔ آپ کوبتادیں کہ چنئی نے اس میچ میں کئی کیچ ڈراپ کئے تھے۔ وہیں سوریہ کمارکا کیچ ڈراپ کرنا چنئی کے لئے سب سے خطرناک ثابت ہوا۔

dhoni ipl

مین آف دی میچ بنے سوریہ کمار

پانچویں اوورمیں ملے اس جیون دان کے بعد سوریہ کماریادونے 54 گیندوں میں 10 چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 71 رن بنائے۔ چیپک کے گراونڈ پرکھیلی یادو کی یہ اننگ ممبئی کے لئے کافی ضروری تھی۔ ٹیم نے روہت شرما اورڈی کاک کے وکٹ جلدی گنوا دیئے تھے۔ جس کےبعد سوریہ کمارنے ٹیم کوسنبھالا اورممبئی کوفائنل میں پہنچا دیا۔ اس اننگ کے لئے سوریہ کماریادوکو 'مین آف دی میچ' ایوارڈ دیا گیا۔
First published: May 08, 2019 06:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading