انگوٹھے میں چوٹ لگنے کے سبب بہہ رہا تھا خون، پھربھی ملک کے لئے کھیل رہے تھے دھونی
مہندرسنگھ دھونی کا انگوٹھا زخمی تھا، اس سے خون نکل رہا تھا۔ انگوٹھے سے خون چوس کر تھوکنے کی تصویربھی خوب وائرل ہورہی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 02, 2019 08:27 PM IST

مہندرسنگھ دھونی کے انگوٹھے میں چوٹ لگی تھی۔
انگلینڈ کے خلاف کرکٹ عالمی کپ 2019 میں انڈیا کی شکست کے بعد سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نقادوں کےنشانے پرآگئے تھے۔ ان کی 31 گیندوں میں 42 رنوں کی اننگ کی کئی لوگوں نے تنقید کی تھی۔ انڈیا کوانگلینڈ کی ٹیم نے31 رن سے شکست دے دی تھی۔ 337 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا 5 وکٹ کے نقصان پر306 رن بنا سکی تھی۔ ہندوستان کوآخری 5 اووروں میں جیت کےلئے78 رن چاہئےتھےاورکیدارجادھو اورایم ایس دھونی کریزپرموجود تھے۔ تاہم یہ دونوں کھلاڑی 39 رن ہی بناسکے۔ اس طرح سے ہندوستان کوعالمی کپ 2019 میں پہلی بارشکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دھونی نے 100 سے زیادہ کی اسٹرائیک ریٹ سے رن بنائے تھے جبکہ وکٹ کافی سست ہوگیا تھا۔ وہیں پہلے 10 اوورمیں روہت شرما اوروراٹ کوہلی بھی 28 رن ہی بنا سکےتھے۔ اس کے بعد بھی سب سے زیادہ نشانے پرمہندرسنگھ دھونی ہی رہے۔ حالانکہ انگوٹھے میں چوٹ لگنے کے باوجود وہ بلے بازی کرتے رہے۔
اب خبرسامنے آئی ہے کہ میچ کے دوران دھونی کا انگوٹھا زخمی تھا۔ اس سے خون نکل رہا تھا۔ ان کےانگوٹھا چوس کرتھوکنے کی تصویربھی بہت وائرل ہورہی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ دھونی کےانگوٹھے میں بڑی چوٹ تھی، لیکن اس کے بعد بھی وہ میدان میں ڈٹے رہے اورٹیم کو جیت دلانے کی کوشش کرتے رہے۔ واضح رہے کہ میچ کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے مہندرسنگھ دھونی کا بچاو کیا تھا۔ انہوں نےکہا تھا کہ دھونی نے باونڈری لگانے کی کوشش کی تھی، لیکن سلووکٹ کے سبب ایسا نہیں ہوپایا۔ وہیں ہندوستان کے بلے بازی کوچ سنجے بانگڑنے بھی دھونی کا بچاو کیا تھا۔
