ہوم » نیوز » اسپورٹس

مہندرسنگھ دھونی نے خریدی یہ نایاب گاڑی، اہلیہ ساکشی نےکہی یہ بات

دھونی کی نئی گاڑی جیپ گرینڈ شیروکی ٹریک ہاٹ ہے اس کی قیمت ہندوستان میں 80 سے 90 لاکھ روپئے کے درمیان ہے۔

  • Share this:
مہندرسنگھ دھونی نے خریدی یہ نایاب گاڑی، اہلیہ ساکشی نےکہی یہ بات
مہندرسنگھ دھونی اورساکشی دھونی۔

سپراسٹارکرکٹرمہندرسنگھ دھونی (ایم ایس دھونی) ابھی ہندوستانی فوج (انڈین آرمی) کےساتھ کشمیرمیں پوسٹنگ پرتعینات ہیں۔ ٹیریٹوریل آرمی کی اپنی یونٹ کےساتھ کام کرنےکےلئے انہوں نےکرکٹ سے دوماہ کا آرام لیا ہے۔ اسی درمیان انہوں نےایک نئی گاڑی خریدی ہے۔ ان کی اہلیہ ساکشی دھونی نےنئی گاڑی کی تصویرسوشل میڈیا پرڈالی ہے۔ دھونی کی نئی گاڑی جیپ گرینڈ شیروکی ٹریک ہاٹ ہے، اس کی قیمت ہندوستان میں 80 سے90 لاکھ روپئےکے درمیان ہے۔


انہوں نے لکھا 'گھرمیں استقبال ہے ریڈبیسٹ۔ تمہارا کھلونا آخرکاریہاں آگیا دھونی، ہم تمہیں یاد کررہے ہیں۔ اس کی شہریت کا انتظارہےکیونکہ یہ ہندوستان میں اپنی طرح کی پہلی کار ہے'۔ دھونی کے پاس پہلےسےکئی گاڑیاں موجود ہیں۔ چارپہیہ گاڑیوں میں ان کے پاس فراری 599 جی ٹی او، ہیمرایچ -2 ، جی ایم سی سیئرا ہے۔ ان کے پاس بائک کا بھی بہترکلیکشن ہے۔ اس میں کواسکی ننجا ایچ -2، کونفیڈریٹ ہیلکیٹ، بی ایس اے سزوکی ہایا بوسا اورایک نارٹن وینٹیج اہم ہیں۔








View this post on Instagram


Welcome home #redbeast #trackhawk 6.2 Hemi 🔥 ! Your toy is finally here @mahi7781 really missing you ! Awaiting its citizenship as its the first n only car in India ! 🙈


A post shared by Sakshi Singh Dhoni (@sakshisingh_r) on Aug 9, 2019 at 6:15am PDT






دھونی کی نئی گاڑی پانچ سیٹوں والی ہے اوراس میں 6100 سی سی کا انجن ہے۔ ساتھ ہی 8 گیئرہے اورانجن کی گنجائش 707 ایچ پی ہے۔ اس کارمیں پاوراسٹیرنگ، اینٹی بلاک بریکنگ سسٹم، آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول، پاورونڈو فرنٹ ہے۔ یہ کارابھی انڈیا میں دستیاب نہیں ہے۔ ایسے میں اسے برطانیہ سے امپورٹ (درآمد ) کیا گیا ہے۔

ایم ایس دھونی کے پاس ہیمرکاربھی ہے۔
ایم ایس دھونی کے پاس ہیمرکاربھی ہے۔


دھونی نے کھیل سے دوماہ کا بریک لےکرفوج کے ساتھ وقت گزارنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی وجہ سے وہ ویسٹ انڈیز کے دورے پرنہیں گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی ٹیم انڈیا کے سلیکٹروں کو بتا دیا تھا کہ وہ دو ماہ کے لئے فوج جوائن کرنے والے ہیں، اس لئے انہیں ویسٹ انڈیز جانےوالی ٹیم کا حصہ نہ بنایا جائے۔ وہ فی الحال فوج کے ساتھ پلوامہ ضلع میں تعینات ہیں۔

ایم ایس دھونی نے جیپ گرینڈ شیرو کی ٹریک ہاک کارخریدی ہے۔
ایم ایس دھونی نے جیپ گرینڈ شیرو کی ٹریک ہاک کارخریدی ہے۔
First published: Aug 10, 2019 08:56 PM IST