ممتا بنرجی نے اسپتال جاکر بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی کی عیادت کی
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اسپتال جاکر سوربھ گانگولی کی عیادت کی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ انجیو پلاسٹی کے بعد سوربھ گانگولی کی حالت بہتر ہے۔ وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
- UNI
- Last Updated: Jan 03, 2021 01:20 AM IST

ممتا بنرجی نے اسپتال جاکر بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی کی عیادت کی۔
کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اسپتال جاکر سوربھ گانگولی کی عیادت کی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ انجیو پلاسٹی کے بعد سوربھ گانگولی کی حالت بہتر ہے۔ وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے کبھی بھی یہ سوچا نہیں تھا کہ سوربھ گانگولی کو اس حالت سے گزرنا پڑے گا۔ وہ مجھ سے کافی کم عمر ہیں۔ میں نے سوربھ گانگولی سے ملاقات کی تو وہ مسکرارہے تھے۔ مجھے دیکھ کر اس نے پوچھا کہ آپ کیسی ہیں۔

ممتا بنرجی نے اسپتال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں نے صحیح وقت پر صحیح فیصلہ لیا ہے۔ کئی بلاک ہیں۔ انجیو پلاسٹی کے بعد وہ اب تھیک ہوگئے ہیں۔ سینے کا دردختم ہوگیا ہے۔ میڈیکل ٹیم نے بہت تیزی سے کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹرہونے کے باوجود سوربھ گانگولی کبھی بھی ٹسٹ نہیں کراتے تھے، اسی لئے میں نے ابھیشیک ڈالمیا سے کہا تھا کہ بڑے کھیلوں سے پہلے کم سے کم فرسٹ لائن کرکٹرزکا جسمانی طور پر ٹیسٹ کیا جانا چاہئے۔ ہمیں اس سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ کون سوچا ہوگا کہ اتنےکم عمر لڑکے کو اس حالت سے گزرنا پرے گا۔