உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اپنے 200 ویں ونڈے میچ بھلانا چاہے گا یہ کھلاڑی، یجویندرچہل بن گئے وجہ

    ویسٹ انڈیزکے بلے بازمارلون سیموئلس۔

    ویسٹ انڈیزکے بلے بازمارلون سیموئلس۔

    ویسٹ انڈیز کے آل راونڈرمارلون سیموئلس 200 ویں ونڈے میچ میں صفرپرآوٹ ہوئے۔

    • Share this:
      گوہاٹی ونڈے ویسٹ انڈیز کے آل راونڈرمارلون سیموئلس کے لئے بے حدخاص تھا۔ یہ ان کے کیریئر کا 200 واں ونڈے میچ تھا، لیکن اس خاص مقابلے میں ان کی خوشی کو ٹیم انڈیا کے لیگ اسپنریجویندر چہل نے کافورکردیا۔ یجویندرچہل نے سیموئلس کو صفرپرآوٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو امید تھی کہ سیموئلس اپنے 200 ویں ونڈ ے میچ میں بڑی اننگ کھیلیں گے۔ حالانکہ ایسا ہوا نہیں۔

      یجویندرچہل نے 16 ویں اوورمیں سیموئلس کوپویلین کی راہ دکھائی۔ وہ یجویندرچہل کی گگلی گیند پرایل بی ڈبلیوآوٹ ہوگئے۔ سیموئلس محض دو ہی گیند کھیل سکے۔ آپ کو بتادیں کہ سیموئلس 200 ویں ونڈے میچ میں صفرپرآوٹ ہونے والے ویسٹ انڈیز کے تیسرے کھلاڑی ہیں۔

      ان سے پہلے کرٹنی والش اوربرائن لارا بھی 200 ویں ونڈے میچ میں بغیرکھاتہ کھولے پویلین لوٹے ہیں۔ سیموئلس 200 ویں ونڈے میچ میں صفرپرآوٹ ہونے والے دنیا کے 8 ویں بلے باز ہیں۔ اس ناپسندانہ فہرست میں ایڈم گلکرسٹ، شعیب ملک اورکرس کرینس جیسے کھلاڑیوں کا نام بھی شامل ہے۔

      مارلون سیموئلس اپنی جارحانہ اورآتشی اننگ کے لئے مشہور ہیں۔ وہ ہندوستان کے خلاف بہترین مظاہرہ بھی کرتے ہیں۔ حالانکہ گوہاٹی میں وہ تاریخ دوہرا نہیں سکے۔ سیموئلس پہلی بارہندوستان کے خلاف ونڈے میں صفرپرآوٹ ہوگئے۔

      حالانکہ سیموئلس کے صفرپرآوٹ ہونے کے بعد بھی ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ہندوستان کو بڑا ہدف دیا تھا، لیکن ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی اورروہت شرما کی بہترین اورطوفانی اننگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کے گیند بازوں کوبے بس کردیا اورہندوستان نے پہلے ونڈے مقابلے میں 8 وکٹ کی آسان جیت درج کرلی۔

      یہ بھی پڑھیں:          ٹیم انڈیا کا یہ میچ تھا فکس، ان کھلاڑیوں نے کی اسپاٹ فکسنگ

      یہ بھی پڑھیں:    اس بلے باز کے طوفان میں اڑگئے ٹیم انڈیا کے گیند باز، 6 چھکوں کی مدد سے ٹھوک دی سنچری

      یہ بھی پڑھیں:    آئی سی سی کی نئی ٹسٹ رینکنگ: ہندوستان کی پہلی پوزیشن برقرار، پاکستان کےمحمدعباس نے کردیا زبردست کمال

      یہ بھی پڑھیں:     روہت شرما- وراٹ کوہلی کے طوفان میں اڑگیا ویسٹ انڈیز، ٹیم انڈیا کی 8 وکٹوں سے آسان جیت
      First published: