ہوم » نیوز » اسپورٹس

مارلون سیموئلس نےشیئرکیا پرانا ویڈیو، لکھا- ارب پتی کی گود میں کیوں بیٹھیں انگلینڈ کےکھلاڑیوں کی بیویاں

مارلون سیموئلس نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں انگلش کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے ایک کے بعد ایک کئی پوسٹ کئے ہیں۔ یہاں انہوں نے سال 2008 میں ہوئی اسٹین فورڈ سپر سیریز کا ویڈیو شیئر کیا ہے۔

  • Share this:
مارلون سیموئلس نےشیئرکیا پرانا ویڈیو، لکھا- ارب پتی کی گود میں کیوں بیٹھیں انگلینڈ کےکھلاڑیوں کی بیویاں
مارلون سیموئلس نےشیئرکیا پرانا ویڈیو، لکھا- ارب پتی کی گود میں کیوں بیٹھیں انگلینڈ کےکھلاڑیوں کی بیویاں

نئی دہلی: ایسا لگ رہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے کرکٹر مارلون سیموئلس (Marlon Samuels) خاموش نہیں بیٹھنے والے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھ سے انگلینڈ کے کھلاڑیں پر نشانہ سادھا ہے۔ اس بار انہوں نے سوشل میڈیا پر 12 سال پرانا ایک ویڈیو شیئرکیا ہے۔ اس ویڈیو میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کی بیویاں ارب پتی ایلن اسٹین فورڈ (Allan Stanford) کے ساتھ دکھ رہی ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سیموئلس نے کھلاڑیوں اور ان کی بیویاں پر طنز کیا ہے۔ تقریباً ایک ہفتے پہلے بھی انہوں نے بین اسٹوکس (Ben Stokes) کی بیوی کے بارے میں نازیبا الفاظ کہے تھے۔ اس کے بعد سیموئلس پر آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن اور انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے تنقید کی تھی۔

 گود میں کیوں ہیں بیویاں؟

مارلون سیموئلس نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں انگلش کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے ایک کے بعد ایک کئی پوسٹ کئے ہیں۔ یہاں انہوں نے سال 2008 میں ہوئی اسٹین فورڈ سپر سیریز کا ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر اور ارب پتی ایلن اسٹین فورڈ ان دنوں انگلینڈ ٹیم کے کپتان ایلسٹرکک اور میٹ پرائر کی بیویوں کے ساتھ ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ سیموئلس نے کئی سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے، ’مسٹر اسٹین فورڈ میں آپ کو کبھی نہیں بھول سکتا، میں اس دن کو بھی نہیں بھول سکتا، جب انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کی اہلیہ باری - باری سے آپ کی گود میں بیٹھ رہی تھیں، یہ اس لئے صحیح  تھا کیونکہ وہ ایک ارب پتی ہیں؟



واضح رہے کہ انگلینڈ کے آل راونڈر بین اسٹوکس اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹر مارلون سیموئلس کے بیچ اکثر کرکٹ کے میدان میں تکرار ہوتی رہی ہے۔ اس کے علاوہ سیموئلس اور آسٹریلیا کے لیگ اسپنر شین وارن بھی میدان پر ایک دوسرے کے ساتھ مدمقابل ہوتے رہے ہیں۔ اسٹوکس کی اہلیہ پر نازیبا تبصرہ کرنے کے بعد شین وارن نے بھی سیموئلس پر تنقید کی تھی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 02, 2020 05:00 PM IST