ہوم » نیوز » اسپورٹس

زخمی کھلاڑی کی جگہ ٹیم میں آیا، اب لگائی مسلسل پانچویں نصف سنچری، آؤٹ کرنا ہوا مشکل

ایشیز سیریز میں اسٹیو اسمتھ کی چوٹ کے بعد آسٹریلین ٹیم میں آنے کے بعد سے مارنس لابوشین مسلسل رن بنا رہے ہیں۔

  • Share this:
زخمی کھلاڑی کی جگہ ٹیم میں آیا، اب لگائی مسلسل پانچویں نصف سنچری، آؤٹ کرنا ہوا مشکل
مارنس لابوشین اوراسٹیو اسمتھ

میلبورن: آسٹریلیا کے بلے باز مارنس لابوشین نے جمعرات کو باکسنگ ڈے ٹسٹ کے پہلے دن نصف سنچری لگائی۔ یہ ٹسٹ کرکٹ میں ان کی مسلسل پانچویں نصف سنچری ہے۔ ان کی اننگ سے آسٹریلیا کونیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ کرکٹ میچ کے پہلے دن شروعاتی جھٹکوں سے ابھرنے میں مدد ملی۔ لابوشین نے 149 گیندوں میں 6 چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے 63 رن بنائے۔ اس سے قبل انہوں نے پرتھ ٹسٹ میں 143 اور 50، پاکستان کے خلاف ایڈیلیڈ میں 162، برسبین میں 185 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ ایشیزسیریزمیں اسٹیو اسمتھ کی چوٹ کے بعد آسٹریلیائی ٹیم میں آنے کے بعد سے لابوشین مسلسل رن بنا رہے ہیں۔ انہوں نے نمبرتین پراپنا دعویٰ مضبوط کرلیا ہے۔


بولٹ نے پہلے ہی اوورمیں لیا وکٹ


نیوزی لینڈ کا یہ 1987 کے بعد میلبورن کرکٹ میدان پرپہلا 'باکسنگ ڈے' ٹسٹ میچ ہے، جس میں کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کرنے کافیصلہ کیا۔ بادل چھائے ہوئے تھےاورایسے میں ان کا فیصلہ صحیح ثابت ہوا کیونکہ چوٹ سے ابھرنے کے بعد واپسی کرنے والے ٹرینٹ بولٹ نے جوبنرس کوپہلے اوورمیں ہی بولڈ کردیا۔


مارنس لابوشین نے پاکستان کے خلاف اپنا ٹسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ تصویر: اے پی


گرینڈ ہوم نے کیا لابوشین کوآؤٹ

تاہم لابوشین نےکریزپرقدم رکھا اورپھرسےخود کوآسٹریلیا کی نئی دیوارثابت کیا۔ جب وہ 63 رن پرکھیل رہےتھےتوعجیب وغریب طریقے سےآؤٹ ہوگئے۔ کولن ڈی گرینڈ ہوم کی اٹھتی گیند کوانہوں نے چھوڑنا چاہا، لیکن وہ ان کی کہنی سے لگ کروکٹوں پرگرگئی۔ لابوشین نے ڈیوڈ وارنرکےساتھ دوسرے وکٹ کےلئے 60 اوراسٹیواسمتھ کےساتھ تیسرے وکٹ کے لئے83 رن جوڑے۔

مارنس لابوشین نے مسلسل تین سنچریاں لگائی تھیں۔


نیوزی لینڈ کو سیریزمیں واپسی کی درکار

نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریزبرابرکرنے کے لئے اس میچ میں جیت کی ضرورت ہے۔ آسٹریلیا نے پرتھ میں پہلا ٹسٹ میچ 296 رنوں سے جیتا تھا۔ ولیمسن نے بلے بازوں کے لئے موافق مانی جارہی پچ پر پہلے فیلڈنگ کرنےکا فیصلہ کیا۔ پہلے اوورمیں لگا کہ ان کا یہ فیصلہ صحیح ہے۔ پسلی کی چوٹ سے ابھرکرواپسی کرنے والے بولٹ نے پہلی تین گیندوں پر وارنر کوپریشان کیا اورچوتھی گیند پربنرس کا مڈل اسٹمپ اکھاڑدیا۔ تقریباً 70 ہزارشائقین نے اس اچھی شروعات کا دل کھول کراستقبال کیا۔ اس کے بعد وارنراوربہترین فارم میں چل رہے لابوشین نے اننگ سنوارنے کی کوشش کی، لیکن نیل ویگنرنے لنچ سے پہلے نیوزی لینڈ کو دوسری کامیابی بھی دلا دی۔ ان کی سوئنگ لیتی گیند وارنرکے بلے کوچوم کرسلپ میں ٹم ساؤتھی کے پاس چلی گئی۔
First published: Dec 26, 2019 11:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading