ہوم » نیوز » اسپورٹس

ٹسٹ رینکنگ: نمبرون کی کرسی کےقریب وراٹ کوہلی، دنیا کےٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہوئے مینک اگروال

منگل کوجاری آئی سی سی کی تازہ بلے بازی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی پوزیشن اورمضبوط کرتے ہوئےنمبرایک پرموجود آسٹریلیا کےاسٹیون اسمتھ سےاپنا فرق کم کرلیا۔ وراٹ کوہلی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنے دوسرے مقام پربرقرارہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 26, 2019 07:31 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ٹسٹ رینکنگ: نمبرون کی کرسی کےقریب وراٹ کوہلی، دنیا کےٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہوئے مینک اگروال
نمبرون کی کرسی کے قریب وراٹ کوہلی۔

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کےکپتان وراٹ کوہلی نے بنگلہ دیش کے خلاف دوٹسٹ میچوں کی سیریزمیں کلین سوئپ کے بعد منگل کو جاری آئی سی سی کی تازہ بلے بازی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی پوزیشن اورمضبوط کرتےہوئےنمبر ون پرموجود آسٹریلیا کےاسٹیون اسمتھ سےاپنا فرق کم کرلیا۔ وراٹ کوہلی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں اپنے دوسرے مقام پر برقرارہیں، لیکن ان کےدرجہ بندی پوائنٹس میں اضافہ ہوا ہے، جو بڑھ کر 928 ہو گئے ہیں، اسی کے ساتھ وہ آسٹریلیائی بلے بازاسمتھ (931) سے محض تین پوائنٹس کے فاصلے پرہیں جوکافی عرصے سے نمبرون پائیدان پر قابض ہیں۔ اس میں ایک خاص بات یہ ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے۔ تینوں گروپ میں بلے بازی، گیند بازی اورآل راؤنڈرکی فہرست میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کو جگہ نہیں ملی ہے۔


ہندوستانی ٹیم کی اگلی ٹسٹ سیریزفروری 2020 میں شروع ہوگی جبکہ اس سے پہلے آسٹریلیائی بلے بازکے پاس جمعہ سے پاکستان کے خلاف شروع ہونے والے سیریزکے دوسرے ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرنےکا موقع ہے۔ بلے بازی کی درجہ بندی میں وراٹ کوہلی کےعلاوہ چتیشورپجارا(791) چوتھےنمبراورنائب کپتان اجنکیا رہانے ( 759پوائنٹ) پانچویں نمبرپردیگرہندوستانی ہیں۔


دنیا کے ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہوئے مینک اگروال
دنیا کے ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہوئے مینک اگروال


 سلامی بلےبازمینک اگروال نےاپنی کارکردگی کی بدولت پہلی بار ٹاپ 10 میں جگہ بنا لی ہے، ان کے 700 پوائنٹس ہیں۔ گیند بازی  رینکنگ میں تیزگیندبازایشانت شرما اورامیش یادو نےبنگلہ دیش کے خلاف اپنےشاندارکارکردگی کی بدولت کیریئرکے بہترین ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرلئے ہیں۔ ایشانت شرما 716 پوائنٹس لےکر17 ویں نمبرجبکہ امیش 672 پوائنٹس لےکر21 ویں نمبرپرہیں۔ سرفہرست 10 میں جسپريت بمراه (794) پانچویں نمبراورآف اسپنرروی چندرن اشون (772) مشترکہ 9ویں نمبرپرہیں۔
ٹیسٹ آ ل راؤنڈرمیں لیفٹ آرم اسپنررویندرجڈیجہ نےاپنا دوسرا مقام برقرارہے جبکہ روی چندرن اشون پانچویں نمبرپرکھسک گئےہیں۔ ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں ہندوستان 119 درجہ بندی پوائنٹس کے ساتھ اپنے سرفہرست مقام پربرقرارہےاورنیوزی لینڈ (109) سےآگے ہے۔ ہندوستان نےگزشتہ تین ٹسٹ سیریزجیتی ہیں اورعالمی ٹیسٹ چمپئن شپ میں سب سے اوپر ہے۔
First published: Nov 26, 2019 07:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading