உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، مینک اگروال انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ سے باہر، محمد سراج کی باونسر سے ہوگئے زخمی

    مینک اگروال انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ سے باہر، محمد سراج کی باونسر سے ہوگئے زخمی

    مینک اگروال انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ سے باہر، محمد سراج کی باونسر سے ہوگئے زخمی

    ناٹنگھم ٹسٹ (India vs England Test) سے قبل مینک اگروال (Mayank Agarwal Ruled Out) پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے۔ محمد سراج کی تیز باونسر (Mohammed Siraj Bouncer) ان کے سرپر لگی اور وہ زمین پر گرپڑے۔ وہ پہلے ٹسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: انگلینڈ دورے پر ٹیم انڈیا (Indian Cricket Team) کی پریشانیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہندوستان کے ایک اور کھلاڑی کو ناٹنگھم ٹسٹ سے پہلے چوٹ لگ گئی ہے۔ پیر کو سلامی بلے باز مینک اگروال (Mayank Agarwal Ruled Out) پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے۔ مینک اگروال کو نیٹس پر بلے بازی کے دوران چوٹ لگ گئی۔ تیز گیند باز محمد سراج (Mohammed Siraj Bouncer) کی تیز رفتار باونسر سیدھے مینک اگروال کے سر پر لگی اور وہ زمین پر گرگئے۔ اس کے بعد مینک اگروال کو باہر لے جایا گیا۔ مینک اگروال اب پہلے ٹسٹ میں نہیں کھیلیں گے۔ بی سی سی آئی نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔

      بی سی سی آئی (BCCI) کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی، ’سلامی بلے باز مینک اگروال (Mayank Agarwal Injured) بلے بازی پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے۔ مینک اگروال کے سر پر گیند لگی۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے مینک اگروال کی جانچ کی اور ان کا کنکشن ٹسٹ بھی ہوا۔ ان کے اندر کنکشن کی علامات بھی پائی گئیں، جس کے بعد وہ پہلے ٹسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ مینک اگروال کی حالت مستحکم ہے اور وہ میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں‘۔

      تیز گیند باز محمد سراج (Mohammed Siraj Bouncer) کی تیز رفتار باونسر سیدھے مینک اگروال کے سر پر لگی اور وہ زمین پر گرگئے۔
      تیز گیند باز محمد سراج (Mohammed Siraj Bouncer) کی تیز رفتار باونسر سیدھے مینک اگروال کے سر پر لگی اور وہ زمین پر گرگئے۔


      ہندوستان کا چوتھا کھلاڑی زخمی

      واضح رہے کہ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹسٹ 4 اگست سے شروع ہوگا، لیکن ٹسٹ سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی ٹیم انڈیا کے 4 کھلاڑی زخمی ہوچکے ہیں۔ شبھمن گل، واشنگٹن سندر اور اویش خان چوٹ کے سبب پوری سیریز سے باہر ہوچکے ہیں اور اب مینک اگروال بھی پہلا ٹسٹ نہیں کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ شبھمن گل اور واشنگٹن سندر کی جگہ انگلینڈ جا رہے سوریہ کمار یادو اور پرتھوی شا بھی تیسرے ٹسٹ سے ہی ٹیم سے جڑ سکیں گے۔

      مینک اگروال کا زخمی ہونا ٹیم انڈیا کے لئے بڑا جھٹکا ہے کیونکہ وہ اچھی فارم میں چل رہے تھے۔ پریکٹس میچ میں مینک اگروال نے نصف سنچری تو نہیں لگائی، لیکن اس بلے باز نے 28 اور 47 رنوں کی شاندار اننگ ضرور کھیلی تھی۔
      مینک اگروال کا زخمی ہونا ٹیم انڈیا کے لئے بڑا جھٹکا ہے کیونکہ وہ اچھی فارم میں چل رہے تھے۔ پریکٹس میچ میں مینک اگروال نے نصف سنچری تو نہیں لگائی، لیکن اس بلے باز نے 28 اور 47 رنوں کی شاندار اننگ ضرور کھیلی تھی۔


      اچھی فارم میں تھے مینک اگروال

      واضح رہے کہ مینک اگروال کا زخمی ہونا ٹیم انڈیا کے لئے بڑا جھٹکا ہے کیونکہ وہ اچھی فارم میں چل رہے تھے۔ پریکٹس میچ میں مینک اگروال نے نصف سنچری تو نہیں لگائی، لیکن اس بلے باز نے 28 اور 47 رنوں کی شاندار اننگ ضرور کھیلی تھی۔ مینک اگروال کے پہلے ٹسٹ سے باہر ہونے سے اب ٹیم انڈیا کے لئے مصیبت میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ اب اس کے پاس کوئی مستقل سلامی بلے باز نہیں بچا ہے۔ ٹیم کے ایل راہل کو مڈل آرڈر میں ہی موقع دینا چاہتی ہے اور ممکن ہے کہ پہلے ٹسٹ میں ہنوما وہاری سلامی بلے بازی کرتے ہوئے نظر آئیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: