ہوم » نیوز » اسپورٹس

ڈیبیو میچ میں اپنی اننگ سے مطمئن نہیں ہیں مینک اگروال

آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ کرکٹ میں قدم رکھتے ہوئے مینک اگروال نے 76 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ 

  • Share this:
ڈیبیو میچ میں اپنی اننگ سے مطمئن نہیں ہیں مینک اگروال
مینک اگروال: فائل فوٹو

باکسنگ ڈے ٹسٹ میچ کے پہلے دن مینک اگروال 76 رن کی اننگ کھیل کرآسٹریلیا کے خلاف ڈیبیومیچ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ کرکٹ کے طویل فارمیٹ میں انہوں نے نصف سنچری بناکرٹسٹ کرکٹ کا آغاز کیا، لیکن وہ اپنی اس اننگ سے مطمئن نہیں ہیں۔ مینک اگروال پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک ناٹ  آوٹ رہنا چاہتے تھے۔


ستائیس سالہ مینک اگروال نے  دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ میلبورن میں ڈیبیو کرنا ان کے لئے کافی خاص تھا۔ انہوں نے کہا میں خوش توہوں، لیکن میں اس سے زیادہ رن بنانا چاہتا تھا اوردن کا کھیل ختم ہونے تک ناٹ آوٹ رہنا چاہتا تھا۔ بنگلورمیں پیدا ہوئے اس کھلاڑی نے کہا کہ جب انہیں کیمپ ملی تھی، تو کافی جذباتی تھے اوروہ اس چیزکواپنی بچی ہوئی زندگی کے لئے سنبھال کررکھیں گے۔


فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹرپل سنچری لگانے والے مینک نے کہا کہ انہوں نے طویل وقت تک رنجی ٹرافی کھیلی اوراسی وجہ سے ایک کھلاڑی کے طورپرآگے بڑھنے میں مدد ملی۔ مینک نے کرناٹک کے لئے 46 فرسٹ کلاس میچ اور75 لسٹ اے میچ کھیلے ہیں اوردونوں  میں ہی 50 کی اوسط سے رن بنائے ہیں۔


گزشتہ سال نومبرمیں انہوں نے مہاراشٹرکے خلاف اپنی واحد ٹرپل سنچری لگائی تھی۔ مینک نے 18-2017 کی وجے ہزارے ٹرافی میں 8 میچوں میں 723 رن بناکرسچن تندولکرکا ایک سیزن میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ اسی سال وہ رنجی میں بھی سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز تھے۔ ان کی اس کارکردگی کے بعد انہیں ہندوستانی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔
First published: Dec 26, 2018 09:25 PM IST