ہوم » نیوز » اسپورٹس

یو پی کے 10 کھلاڑیوں میں اولمپک میں میڈل کی دعوے داری پیش کرنے کو اکیلے  میرٹھ کے 5 کھلاڑی تیار 

اولمپک میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے ان کھلاڑیوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات کرکے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی بات کرکے حوصلہ افزائی کی تھی ان کھلاڑیوں کو اولمپک کا ٹکٹ حاصل ہونے کے بعد جہاں انکے گھر کنبے اور گاؤں میں خوشی کی لہر ہے۔

  • Share this:
یو پی کے 10 کھلاڑیوں میں اولمپک میں میڈل کی دعوے داری پیش کرنے کو اکیلے  میرٹھ کے 5 کھلاڑی تیار 
اولمپک میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے ان کھلاڑیوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات کرکے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی بات کرکے حوصلہ افزائی کی تھی ان کھلاڑیوں کو اولمپک کا ٹکٹ حاصل ہونے کے بعد جہاں انکے گھر کنبے اور گاؤں میں خوشی کی لہر ہے۔

ٹوکیو اولمپک 2021 اُتر پردیش کے کھلاڑیوں کے لئے خاص ہونے والا ہے پہلی مرتبہ یو پی سے 10 کھلاڑی اولمپک کھیلوں میں میڈل کی دعوے داری پیش کرنے جا رہے ہیں ان میں بھی سب سے زیادہ 5 کھلاڑیوں کا تعلق میرٹھ سے ہونے کی وجہ سے ان کھلاڑیوں کے گھر گاؤں اور قصبے کے علاوہ مغربی یو پی کے لوگوں میں میڈل کے لیے خوشی اور اُمید کی ایک لہر ہے پیش ہے۔

ٹوکیو اولمپک میں حصہ لینے جا رہے یو پی کے دس کھلاڑیوں میں سے 5 اکیلے میرٹھ سے ہیں 10 میٹر ایئر پسٹل میں جہاں ورلڈ چیمپیئن سوربھ چودھری میڈل کے لیے دعوے داری پیش کرینگے۔ وہیں جیولن تھرو میں انّو رانی پیدل دوڑ میں پرینکا گوسوامی ڈسکس تھرو میں سیما انتل اور ہاکی میں وندنا کٹاریا میڈل کی دعوے داری پیش کرینگے اولمپک میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے ان کھلاڑیوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات کرکے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی بات کرکے حوصلہ افزائی کی تھی ان کھلاڑیوں کو اولمپک کا ٹکٹ حاصل ہونے کے بعد جہاں انکے گھر کنبے اور گاؤں میں خوشی کی لہر ہے۔


وہیں میرٹھ کھیل اور اتھلیٹکس سنگھ نے بھی اسے کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑا موقع مانتے ہوئے مستقبل میں نئی نسل کے کھیلوں کی طرف رجحان کے لیے بڑی کامیابی قرار دیا ہے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وزیر اعلیٰ سے بات کرتے ہوئے میرٹھ کے کھلاڑیوں نے اپنی ضرورت کا مطالبہ بھی پیش کیا اور مستقبل کے کھلاڑیوں کے لئے کھیل کے ڈھانچے کو بہتر کرنے کے ساتھ ورلڈ کلاس سہولیت فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔


میرٹھ ضلع اتھلیٹکس سنگھ کے زمہ داران کا بھی کہنا ہے کہ مغربی یو پی میں کھلاڑیوں کی نرسری سے نکلنے والے عالمی سطح کے کھلاڑیوں کو دیکھتے ہوئے ہی میرٹھ میں کھیل یونیورسٹی قائم کرنے کا یو پی حکومت نے فیصلہ کیا ہے لیکن کھیل یونیورسٹی کے ساتھ ہی بنیادی سطح پر بھی سہولیات کو اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے مغربی یو پی اور خاص طور پر میرٹھ کے کھلاڑیوں میں جذبہ ہمت حوصلہ اور محنت سب کچھ موجود ہے بس ضرورت ہے تو بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرکے سہولیات کو بہتر کرنے کی۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 17, 2021 02:47 PM IST