ہوم » نیوز » اسپورٹس

Bangladesh vs West Indies: مہدی حسن نے لگائی پہلی سنچری، بنگلہ دیش کی ویسٹ انڈیز پرگرفت مضبوط

Bangladesh vs West Indies, 1st Test: آٹھویں نمبر پر بلے بازی کرنے اترے آل راونڈر مہدی حسن نے 168 گیندوں میں 13 چوکوں کی مدد سے 103 رنوں کی اننگ کھیلی۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 05, 2021 02:09 AM IST
  • Share this:
Bangladesh vs West Indies: مہدی حسن نے لگائی پہلی سنچری، بنگلہ دیش کی ویسٹ انڈیز پرگرفت مضبوط
مہدی حسن نے لگائی پہلی سنچری، بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز پر بنائی گرفت

چٹگاوں: آٹھویں نمبر کے بلے باز مہدی حسن (Mehidy Hasan) نے (103) کی شاندار سنچری کی بدولت بنگلہ دیش (Bangladesh Cricket Team) نے ویسٹ انڈیز (West Indies) کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جمعرات کو 430 رنوں کا مضبوط اسکور بنایا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے دن کے کھیل کے اختتام تک دو وکٹوں کے نقصان پر 75 رن بنائے ہیں اور وہ پہلی اننگ میں 355 رنوں سے پیچھے ہے۔


بنگلہ دیش نے پانچ وکٹ پر 242 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ آل راؤنڈر شکیب الحسن نے 39 رنز بنائے اور وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس نے 34 رن سے اپنی اننگ کو آگے بڑھایا۔ لٹن داس 38 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ شکیب الحسن نے 150 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 68 رن بنائے۔ آٹھویں نمبر کے بلے باز مہدی حسن نے عمدہ بلے بازی کی اور 13 چوکوں کی مدد سے 168 گیندوں میں 103 رن بنائے۔ وہ ٹیم کے آخری بلے باز کے طور پر 430 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے جومیل واریکن نے 48 اووروں میں 133 رن دے کر سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی دو وکٹیں 24 رن تک گنوا دی تھیں، لیکن کپتان اور سلامی بلے باز کریگ بریتھویٹ نے ناٹ آؤٹ 49 اور اینکروما برومر نے ناٹ آوٹ 17رن بناکر ٹیم کو سنبھال لیا۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 05, 2021 02:09 AM IST