உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایم آئی ایمریٹس نے یو اے ای T20 لیگ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کیا، ان بڑے کھلاڑیوں پر لگایا داو

    ایم آئی ایمریٹس نے یو اے ای T20 لیگ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کیا، ان بڑے کھلاڑیوں پر لگایا داو

    ایم آئی ایمریٹس نے یو اے ای T20 لیگ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کیا، ان بڑے کھلاڑیوں پر لگایا داو

    UAE T20 League ; ایم آئی ایمریٹس نے آج یو اے ای کے انٹر نیشنل لیگ ٹی۔ 20 کے پہلے ایڈیشن سے پہلے اپنی ٹیم کا اعلان کیا۔ ٹیم ابو ظہبی میں مقیم ہوگی، اس میں موجودہ اور سابقہ کے ایم آئی کھلاڑیوں اور ’#OneFamily‘ سے جڑے نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ایم آئی ایمریٹس نے آج یو اے ای کے انٹر نیشنل لیگ ٹی۔ 20 کے پہلے ایڈیشن سے پہلے اپنی ٹیم کا اعلان کیا۔ ٹیم ابو ظہبی میں مقیم ہوگی، اس میں موجودہ اور سابقہ کے ایم آئی کھلاڑیوں اور ’#OneFamily‘ سے جڑے نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ایم آئی ایمریٹس میں شامل ہونے والے آل راونڈر کیرون پولارڈ اور ڈیون براوو، بھروسے مند نکولس پورن اور تیز گیند باز ٹرینٹ بورٹ ایم آئی کی نیلی اور گولڈن جرسی میں نظر آئیں گے۔

      ریلائنس جیو کے چیئرمین آکاش ایم امبانی نے کہا کہ میں توانائی سے بھرپور 14 کھلاڑیوں کے گروپ کو دیکھ کر بہت خوش ہوں ۔ یہ ہمارے #OneFamily کا حصہ ہونگے اور ایم آئی ایمریٹس کی نمائندگی کریں گے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک کیرون پولارڈ ایم آئی ایمریٹس کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ممبئی انڈینس کے سابق کھلاڑی ڈیون براوو، ٹرینٹ بولٹ اور نکولس پورن بھی ہم سے دوبارہ جڑ رہے ہیں۔ ایم آئی ایمریٹس کے سبھی کھلاڑیوں کااستقبال ہے ۔ ایم آئی کو تجربہ اور نوجوان کھلاڑیوں کے توازن قائم کرنے کیلئے جانا جاتا ہے ، جس سے کھلاڑیوں کی حقیقی صلاحیت کو سامنے لاجاسکے اور ہمیں ایم آئی کی طرح کھیلنے میں مدد ملے۔ مداح ہم سے یہی امید کرتے ہیں۔‘

       

      یہ بھی پڑھئے: ریلائنس انڈسٹریز نے UAE میں MI ایمیریٹس اور جنوبی افریقہ میں MI کیپ ٹاون T20 ٹیمیں خریدیں


      ایم آئی ایمریٹس کے دستے میں موجودہ اور سابقہ ایم آئی کھلاڑیوں کے علاوہ کئی ملکوں کی نمائندگی کرنے والے نئے نوجوان کھلاڑی شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کے ساتھ لیگ کے رہنما اصولوں کے مطابق کانٹریکٹ کیا گیا ہے ۔ متحدہ عرب امارات کے مقامی کھلاڑیوں کو مستقبل قریب میں ٹیم سے جوڑا جائے گا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سہواگ کو بلے بازی کے دوران کیوں ڈانٹتے تھے امپائر کوئٹزن؟ ویرو نے سنایا پرانا قصہ


      ایم آئی ایمریٹس کے کھلاڑیوں میں کیرون پولارڈ ( ویسٹ انڈیز)، ڈیون براوو ( ویسٹ انڈیز)، نکولس پورن ( ویسٹ انڈیز)، ٹرینٹ بولٹ ( نیوزی لینڈ)، آندرے فلیچر( ویسٹ انڈیز)، عمران طاہر( جبوبی افریقہ)، سمت پٹیل ( انگلینڈ)، ول سمیڈ( انگلینڈ) جارڈن تھامپسن ( انگلینڈ) نجیب اللہ زادران ( افغانستان)، ظہیر خان ( افغانستان)، فضل الحق فاروقی ( افغانستان)، برینڈلی وہیل( سکاٹ لینڈ) اور باس ڈی لیڈ ( نیدر لینڈ) کے نام قابل ذکر ہیں۔

      اس ہفتہ کی شروعات میں ممبئی انڈینس نے ’ ایم آئی ایمریٹس ‘ کے برانڈ سے پردہ اٹھایا تھا۔ ’ ایم آئی ایمریٹس‘ سننے میں’My ایمریٹس‘ سنائی دیتا ہے۔ برانڈ کی نقاب کشائی کے ساتھ ہیMI ایمریٹس کے سوشل میڈیا ہینڈل بھی لائیو ہوگئے ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: