اس عظیم کھلاڑی نے پاکستان کا کوچ بننے کا آفر ٹھکرایا، سامنے آئی اہم معلومات
اس عظیم کھلاڑی نے پاکستان کا کوچ بننے کا آفر ٹھکرایا، سامنے آئی اہم معلومات. (instagram)
رمیز راجہ کی جگہ نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے صدر بنے۔ اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بھی کئی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی۔ وہیں، اس درمیان بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔
گزشتہ ماہ پاکستان کرکٹ میں کئی بڑی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ رمیز راجہ کی جگہ نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے صدر بنے۔ اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بھی کئی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی۔ وہیں، اس درمیان بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ دراصل، پچھلے دنوں ایسا مانا جارہا تھا کہ سابق ساوتھ افریقی کھلاڑی مکی آرتھر پاکستان ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ بن سکتے ہیں، لیکن اب مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے صاف منع کردیا ہے۔
مکی آرتھر نے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے سے کیا انکار
مکی آرتھر پہلے بھی پاکستان ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں۔ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی ایک مرتبہ پھر انہیں پاکستان ٹیم کی باگ ڈور سونپنا چاہتے ہیں۔ حالانکہ اب تک مکی آرتھر کی جانب سے واضح جواب نہیں آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مکی آرتھر نے پاکستانی ٹیم کے ہیڈکوچ بننے سے منع کردیا ہے۔ فی الحال مکی آرتھر ڈربی شائر کاونٹی ٹیم کے کوچ ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں آرتھر قابل ذکر ہے کہ مکی آرتھر 2016 سے 2019 کے درمیان پاکستان کے ہیڈ کوچ تھے۔ تب نجم سیٹھی پی سی بی کے چیئرمین بھی رہے۔ مکی آرتھر کو نجم سیٹھی کی برطرفی کے بعد ہی عہدے سے فارغ کیا گیا۔ اب نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی واپسی ہوئی تو انہوں نے ایک بار پھر ہیڈ کوچ کے لیے مکی آرتھر میں دلچسپی ظاہر کی۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا پاکستان کا دورہ 14 جنوری کو ختم ہو رہا ہے۔ اس کے بعد پاکستانی ٹیم اپریل تک کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلے گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔