உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Tokyo Olympics 2020: میرا بائی چانو نے رقم کی تاریخ، ہندوستان کو دلایا پہلا میڈل، وزیر اعظم مودی نے دی مبارکباد

    میرا بائی چانو نے رقم کی تاریخ، ہندوستان کو دلایا پہلا میڈل

    میرا بائی چانو نے رقم کی تاریخ، ہندوستان کو دلایا پہلا میڈل

    Tokyo Olympics 2020:  ہندوستانی ویٹ لیفٹر میرا بائی چانو نے ٹوکیو اولمپک میں ہندوستان کو پہلا میڈل دلا دیا ہے۔ انہوں نے ہفتہ کو ویٹ لیفٹنگ میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: Tokyo Olympics 2020: ہندوستانی ویٹ لیفٹر میرا بائی چانو نے ٹوکیو اولمپک میں ہندوستان کو پہلا میڈل دلا دیا ہے۔ انہوں نے ہفتہ کو ویٹ لیفٹنگ میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔ خاتون ویٹ لیفٹر میرا بائی چانو نے 49 کلو گرام زمرے میں یہ میڈل جیتا۔ یہ ہندوستانی ویٹ لفٹنگ تاریخ میں اولمپک میں ہندوستان کا دوسرا تمغہ ہے۔ ہندوستان نے اس سے پہلے سڈنی اولمپک (2000) میں ویٹ لیفٹننگ میں تمغہ جیتا تھا۔ یہ تمغہ کرنم ملّیشوری نے دلایا تھا۔

      میرا بائی چانو پہلی ہندوستانی ویٹ لیفٹر ہیں، جنہوں نے اولمپک میں سلور میڈل جیتنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔
      میرا بائی چانو پہلی ہندوستانی ویٹ لیفٹر ہیں، جنہوں نے اولمپک میں سلور میڈل جیتنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔


      میرا بائی چانو پہلی ہندوستانی ویٹ لیفٹر ہیں، جنہوں نے اولمپک میں سلور میڈل جیتنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ میرا بائی چانو نے اسنیچ میں اپنی پہلی کوشش میں ہی 84 کلو اور دوسرے میں 87 کلو وزن اٹھایا۔ حالانکہ، تیسری کوشش میں وہ 89 کلو وزن اٹھانے میں ناکام رہیں۔ وہ اسنیچ راونڈ میں دوسرے مقام پر رہیں۔ 94 کلو وزن کے ساتھ چین کی ویٹ لیفٹر ہاو جھہو پہلے مقام پر رہیں۔ یہ اولمپک ریکارڈ بھی ہے۔

      میرا بائی چانو نے نبھایا وعدہ

      واضح رہے کہ میرا بائی چانو نے ٹوکیو اولمپک میں تمغہ جیتنے کا وعدہ کیا تھا۔ میرا بائی چانو نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ریو اولمپک میں ان کی خراب کارکردگی وہ بھول چکی ہیں۔ میرا بائی نے بتایا تھا کہ وہ اسٹیڈیم سے اپنے کمرے تک روتے ہوئے گئی تھیں، لیکن ٹوکیو اولمپک کے لئے میرا بائی نے جم کر محنت کی اور اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ میرا بائی اولمپک میں ہندوستان کے لئے سب سے بہترین کارکردگی کرنے والی ویٹ لیفٹر بن گئی ہیں۔ میرا بائی کی اس کامیابی کو پورا ملک سلام کر رہا ہے۔ خود وزیر اعظم نریندر مودی نے اس چمپئن کھلاڑی کو مبارکباد دی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: