உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CWG 2022: میرا بائی چانو نے ہندوستان کو دلایا پہلا گولڈ میڈل، اپنے سے 4 گنا وزن اٹھاکر بڑھائی ترنگے کی شان

    ہندوستان کی اسٹار ویٹ لفٹر میرا بائی چانو نے کامن ویلتھ گیمس 2022 میں 49 کلو گرام وزن میں گولڈ میڈل جیتا۔ یہ برمنگھم میں ہو رہے کامن ویلتھ گیمز میں یہ ہندوستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان کی اسٹار ویٹ لفٹر میرا بائی چانو نے کامن ویلتھ گیمس 2022 میں 49 کلو گرام وزن میں گولڈ میڈل جیتا۔ یہ برمنگھم میں ہو رہے کامن ویلتھ گیمز میں یہ ہندوستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔ میرابائی چانو نے مسلسل دوسری بار کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ وہ ٹوکیو اولمپک 2020 کا بھی گولڈ میڈل جیت چکی ہیں۔ برمنگھم میں 27 سالہ چانو نے اپنا اولمپک ریکارڈ بھی بہتر کیا۔ انہوں نے اسنیچ میں 88 کلو گرام وزن اٹھایا۔ اس ایتھلیٹ نے ٹوکیو اولمپک میں اسنیچ میں 84 کلو گرام وزن اٹھایا تھا۔ اس کے بعد کلین اینڈ جرک میں انہوں نے پہلے ہی کوشش میں 109 کلو گرام کا وزن اٹھایا۔

      ہندوستان نے کامن ویلتھ گیمس 2022 میں جیتا تیسرا میڈل

      ہندوستان نے اب تک کامن ویلتھ گیمس میں تین میڈل جیتے ہیں اور تینوں میڈیل ویٹ لیفٹنگ میں ہی آئے ہیں۔ 30 جولائی (ہفتہ) کو سنکیت مہادیو سرگر نے مردوں کے 55 کلو گرام وزن میں سلور میڈل جیتا۔ اس کے بعد گرو راجا پجاری نے 61 کلو گرام وزن میں برانز میڈل جیتا۔ یہ کامن ویلتھ گیمس کی تاریخ میں ویٹ لفٹنگ میں ہندوستان کا 128 واں میڈل ہے۔ ہندوستان سے زیادہ میڈل صرف آسٹریلیا نے جیتے ہیں۔

      وزیر اعظم مودی نے دی میرا بائی چانو کو مبارکباد دی

      وزیر اعظم نریندر مودی نے میرا بائی چانو کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ‘غیر معمولی میرا بائی چانو نے ایک بار پھر ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا۔ ہر ہندوستانی اس بات سے خوش ہے کہ انہوں نے برمنگھم کھیلوں میں ایک گولڈ میڈل جیتا اور ایک نیا کامن ویلتھ ریکارڈ بنایا۔ ان کی کامیابی کئی ہندوستانیوں کو ترغیب دیتی ہے، خاص طور پر نئے ایتھلیٹوں کو‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: