உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Tokyo Olympics : میرابائی چانو کی جیت پر کنبہ اور پڑوسیوں نے کچھ اس طرح منایا جشن ، دیکھئے ویڈیو

    Tokyo Olympics : میرابائی چانو کی جیت پر کنبہ اور پڑوسیوں نے منایا جشن ، دیکھئے ویڈیو ۔ (Video Grab/ANI)

    Tokyo Olympics : میرابائی چانو کی جیت پر کنبہ اور پڑوسیوں نے منایا جشن ، دیکھئے ویڈیو ۔ (Video Grab/ANI)

    کورونا کے سبب پوری ریاست میں نافذ کرفیو کے باوجود میرابائی (Mirabai Chanu) کی اپنی ریاست میں متعدد مقامات پر ان کی جیت کاجشن منایا گیا۔ میرابائی کے والدین اورکنبہ کے دیگرممبران یہاں نونگپوک کاکچنگ میں اپنے گھر ٹیلیویژن سیٹ سے چپکے ہوئے تھے اورچاندی کاتمغہ جیتتے ہی وہ خوشی سے جھوم اٹھے۔

    • Share this:
      امپھال : ٹوکیواولمپک میں چاندی کے تمغے سے ہندوستان کا کھاتہ کھولنے پر ویٹ لفٹر میرابائی چانو کی عمدہ کارکردگی کاجشن پورے منی پور کے لوگوں نے منایا۔ سابق عالمی چیمپئن ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے تاریخی مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے 49 کلوگرام زمرے میں ہفتہ کو چاندی کاتمغہ جیت کر ہندوستان کو ٹوکیواولمپک کاپہلا میڈل دلادیا۔

      کورونا کے سبب پوری ریاست میں نافذ کرفیو کے باوجود میرابائی کی اپنی ریاست میں متعدد مقامات پر ان کی جیت کاجشن منایا گیا۔ میرابائی کے والدین اورکنبہ کے دیگرممبران یہاں نونگپوک کاکچنگ میں اپنے گھر ٹیلیویژن سیٹ سے چپکے ہوئے تھے اورچاندی کاتمغہ جیتتے ہی وہ خوشی سے جھوم اٹھے۔


      وزیراعلیٰ این بیرین سنگھ نے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم پر کہا ’’کیادن ہے! ہندوستان کے لئے کیا جیت ہے۔ میرابائی چانو نے ویٹ لفٹنگ خاتون کے 49 کلوگرام زمرے میں چاندی کاتمغہ جیتا۔ ہندوستان نے ٹوکیواولمپک میں میڈل ٹیبل کا آغازکردیا ہے۔ آپ نے آج ملک کو فخرکرنے کاموقع فراہم کیا۔ واہ۔

      منی پور اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ٹی رادھے شیام نے کہا : ’’آج ہم تمام ہندوستانیوں کے لئے ایک عظیم دن ہے کیونکہ میرابائی چانو نے ٹوکیواولمپک میں 49 کلوگرام کیٹگری ویٹ لفٹنگ میں چاندی کاتمغہ جیتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ دوسرے ایتھلیٹ بھی ملک کانام روشن کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

      میرا بائی چانو نے نبھایا وعدہ

      واضح رہے کہ میرا بائی چانو نے ٹوکیو اولمپک میں تمغہ جیتنے کا وعدہ کیا تھا۔ میرا بائی چانو نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ریو اولمپک میں ان کی خراب کارکردگی وہ بھول چکی ہیں۔ میرا بائی نے بتایا تھا کہ وہ اسٹیڈیم سے اپنے کمرے تک روتے ہوئے گئی تھیں، لیکن ٹوکیو اولمپک کے لئے میرا بائی نے جم کر محنت کی اور اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

      میرا بائی اولمپک میں ہندوستان کے لئے سب سے بہترین کارکردگی کرنے والی ویٹ لیفٹر بن گئی ہیں۔ میرا بائی کی اس کامیابی کو پورا ملک سلام کر رہا ہے۔

      نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: