پاکستانی بلے باز عمر اکمل (Umar Akmal) کےلئے ان دنوں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ وہ کسی نہ کسی تنازعہ میں پھنس کر سرخیوں میں آجاتے ہیں۔ فروری میں فٹنس ٹسٹ کے دوران غلط برتاو کے سبب معطل کردیا گیا تھا۔ وہیں ان پر میچ فکسنگ کے آفر کی بات چھپانےکے الزام بھی لگے ہیں، جس کے بعد ان پر تاحیات پابندی کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ پاکستان (Pakistan) کرکٹ ٹیم کےکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق (Mishbah Ul Haq) نے عمر اکمل پر بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں کچھ نہیں کرسکتے۔
مصباح الحق نے دیا بڑا بیانپاکستان کے سابق بلے باز مصباح الحق نےکہا، ’میں اور آپ اس بارے میں کچھ نہیں کرسکتے۔ یہ عمر اکمل کو خود طےکرنا ہوگا۔ اسے ڈسپلن دکھاتے ہوئےاپنے کرکٹ پر توجہ دینی ہوگی۔ اس کے پاس وقت ہے، فیصلہ لینےکا کہ وہ خود میں سدھار لانا چاہتا ہے یا ایسا ہی رہنا چاہتا ہے۔ اس نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، لیکن اسےفٹنس اور ڈسپلن میں سدھارلانا ہوگا’۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مصباح الحق نے یہ بڑی بات کہہ کر عمر اکمل کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔
عمر اکمل پر عائد ہوسکتی ہے پابندی
عمر اکمل (Umar Akmal) پی ایس ایل (PSL) میں نہیں کھیل پائے تھے۔ انہیں لیگ شروع ہونے سے ایک دن پہلے معطل کردیا گیا تھا۔ انہیں فکسنگ سے متعلق اطلاعات چھپانے کے معاملے کی جانچ پوری ہونے تک کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔ عمر اکمل (Umar Akmal) پر دفعہ 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، جو بدعنوانی نظریات کا انکشاف کرنے میں ناکام ہونے سے متعلق ہے۔ پی سی بی کی گزشتہ دنوں جاری پریس ریلیز کے مطابق عمراکمل کو 17 مارچ کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔