ہوم » نیوز » اسپورٹس

ورلڈ کپ 2019: محمد عامرپربرستے ہوئے مصباح الحق نےکہا 'ان کی گیندوں میں نہیں تھا دم'۔

محمد عامرمسسل خراب فارم سے جدوجہد کررہے ہیں۔ خاص طورپرچمپئنزٹرافی کے بعد سے ان کی کارکرگی میں مسلسل گراوٹ آئی ہے۔

  • Share this:
ورلڈ کپ 2019: محمد عامرپربرستے ہوئے مصباح الحق نےکہا 'ان کی گیندوں میں نہیں تھا دم'۔
محمد عامر: فائل فوٹو

تیزگیند بازمحمد عامرنے بھلے ہی ویسٹ انڈیزکے خلاف سب سے زیادہ تین وکٹ لئے ہوں، لیکن پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق ان کی گیند بازی سے خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامرکی گیندوں میں نہ تواسپیڈ تھی اورنہ ہی کوئی سوئنگ۔ لہٰذا کرس گیل پچ پرآرام سے بلے بازی کررہے تھے۔


ویب سائٹ 'ای ایس پی این کرک انفو' سے بات چیت کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا 'یہ اچھی بات ہے کہ محمد عامرنے تین وکٹ لئے، لیکن مجھےان گیند بازی کولے کرکافی فکر ہے۔ آپ کی ٹیم 105 پرسمٹ گئی۔ ایسے میں جب آپ کے پریمیرفاسٹ بالرگیند بازی کے لئے آتے ہیں توپہلےاوورمیں ان کی اوسط اسپیڈ 81 میل فی گھنٹے کی ہوتی ہے۔ گیندوں میں کوئی سوئنگ نہیں۔ ایسے میں آپ بلے بازوں کوجمنے کا موقع دیتے ہیں جبکہ دوسرے اینڈ سے حسن علی کی گیند وں میں زیادہ اسپیڈ تھی'۔


محمد عامرنے لئے تین وکٹ


پاکستان کے خلاف 105 رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیزکے صرف تین کھلاڑی آوٹ ہوئے اوریہ تینوں وکٹ محمد عامرکی جھولی میں آئے۔ اس کے باوجود پاکستان کے سابق کرکٹران کی تنقید کررہے ہیں۔ بتادیں کہ سلیکٹروں نے بائیں ہاتھ کے تیزگیند بازمحمد عامرکو ورلڈ کپ کی ابتدائی ٹیم میں جگہ نہیں دی تھی۔ جب پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریزکھیل رہی تھی، اس وقت محمد عامرکوچکن پاکس ہوگیا تھا۔ بعد میں انہیں عالمی کپ کی ٹیم میں جگہ ملی۔

تصویر: اے پی
تصویر: اے پی


محمد عامرکا خراب فارم

محمد عامرمسلسل خراب فارم سے جدوجہد کررہے ہیں۔ خاص طورپرچمپئنزٹرافی کے بعد سے ان کی کارکردگی میں مسلسل گراوٹ آئی ہے۔ عالمی کپ میں ویسٹ انڈیزکےخلاف میچ سے قبل گزشتہ 10 ونڈے میچوں میں صرف وکٹ لئے تھے اوروہ بھی 148.50 کی اوسط سے۔

پاکستان کی زبردست شکست

دوبارکی عالمی کپ فاتح ویسٹ انڈیزنے آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں اپنی مہم زبردست طریقے سے شروع کی ہے۔ ویسٹ انڈیزنے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو یکطرفہ اندازمیں 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم  ویسٹ انڈیزکے طوفانی گیند بازی کے آگے 105 رن پرڈھیرہوگئی۔ اس ہدف کو جیسن ہولڈرکی قیادت والی ٹیم نے تین وکٹ گنواکر13 ویں اوورمیں ہی حاصل کرلیا۔
First published: Jun 01, 2019 12:53 PM IST