ہوم » نیوز » اسپورٹس

یہ بڑا کھلاڑی بننے والا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچ مکی آرتھرکی میعاد آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اب ہیڈ کوچ کی ریس میں مصباح الحق کا نام سب سے آگے ہے۔

  • Share this:
یہ بڑا کھلاڑی بننے والا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ
پاکستانی کرکٹ ٹیم ۔ فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ٹیم کےہیڈ کوچ مکی آرتھرکی میعاد آگے نہیں بڑھانے کا فیصلہ کرکے سبھی کوحیران کردیا۔ پاکستانی ٹیم عالمی کپ کے سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا پائی تھی، جس کے بعد پی سی بی نے یہ فیصلہ لیا۔ حالانکہ یہ خبریں آرہی ہیں کہ پاکستان کے نئے ہیڈ کوچ سابق کپتان مصباح الحق بنائے جاسکتے ہیں۔ رپورٹس کی مانیں تو مصباح الحق کا نام ہیڈ کوچ کی ریس میں سب سےآگے ہے۔ وہیں سابق تیزگیند بازوسیم اکرم بھی نئےکوچنگ اسٹاف کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ انہیں گیند بازی کوچ بنایا جاسکتا ہے۔


مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ کومشکلوں سے ابھارا تھا


آپ کو بتادیں کہ سال 2010 میں جب پاکستانی کرکٹ ٹیم اسپاٹ فکسنگ معاملے سے جدوجہد کررہی تھی توایسےمشکل مواقع پرمصباح الحق نے ہی ٹیم کی کمان سنبھالی تھی۔ مصباح الحق نے پاکستان کےلئے75 ٹسٹ، 162 ونڈے اور39 ٹی -20 میچ کھیلے۔ مصباح الحق نے ٹسٹ میں 10 سنچریاں لگائیں، لیکن ونڈے اورٹی -20 میں وہ ایک بھی سنچری نہیں لگا سکے۔ حالانکہ بطورمڈل آرڈر بلے بازانہوں نے پاکستان کوکئی اہم میچ جتائے۔


مصباح الحق۔
مصباح الحق۔


کون ہیں محمد اکرم؟

محمد اکرم کوپاکستان کا گیند بازی کوچ بنایا جاسکتا ہے۔ محمد اکرم نے پاکستان کےلئے9 ٹسٹ اور23 ونڈے میچ کھیلے ہیں۔ ان کےنام 36 انٹرنیشنل وکٹ ہیں۔  محمد اکرم پشاورکے کوچ بھی ہیں، ایسے میں انہیں کوچنگ کا اچھا تجربہ بھی ہے۔ دراصل پاکستان کرکٹ کا منصوبہ ہےکہ نئےکوچنگ اسٹاف میں غیرملکی اورملکی کھلاڑی شامل ہوں۔

محمد اکرم
محمد اکرم


کوچ عہدے سے ہٹائے جانے پرمکی آرتھرمایوس

آپ کو بتادیں کہ پی سی بی نے پاکستان کے کوچ مکی آرتھرکی مدت کارآگےنہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے علاوہ بلے بازی کوچ گرانٹ فلاوراورگیند بازی کوچ اظہرمحمود کا معاہدہ بھی ختم ہوگیا ہے۔ پی سی بی کے اس قدم پرمکی آرتھرنےمایوسی ظاہرکرتے ہوئےکہا ہےکہ وہ اس فیصلے سے بے حد مایوس ہیں۔ کیونکہ انہوں نےپاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لئےاپنی پوری کوشش کی۔
First published: Aug 07, 2019 11:43 PM IST
  • India
  • World

India

  • Active Cases

    6,039

     
  • Total Confirmed

    6,761

     
  • Cured/Discharged

    515

     
  • Total DEATHS

    206

     
Data Source: Ministry of Health and Family Welfare, India
Hospitals & Testing centres

World

  • Active Cases

    1,201,656

     
  • Total Confirmed

    1,675,005

    +71,353
  • Cured/Discharged

    371,866

     
  • Total DEATHS

    101,483

    +5,791
Data Source: Johns Hopkins University, U.S. (www.jhu.edu)
Hospitals & Testing centres