نئی دہلی: پاکستان کے چیف کوچ مصباح الحق کا ماننا ہے کہ اگر ان کے بلے بازوں کو ہندوستان میں اس سال ہونے والے ٹی -20 عالمی کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے تو انہیں اسپن کے خلاف اپنے کھیل میں سدھار کرنا ہوگا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی -20 سیریز جیتنے کے بعد مصباح الحق نے کہا کہ اس سیریز میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں کو جدوجہد کرنی پڑی کیونکہ اسپنروں نے اچھی گیند بازی کی۔ اسپنروں کے خلاف ہماری بلے بازی پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اس میں سدھار کرنا ہوگا۔
مصباح الحق نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ ہم نے اسپن کو اچھی طرح سے نہیں کھیلا اور اگر ہمیں ہندوستان میں عالمی کپ میں اچھی کارکردگی پیش کرنی ہے تو ہمیں اسپن کو اچھی طرح سے کھیلنا سیکھنا ہوگا اور جس طرح سے ہم اسپنروں کو کھیل رہے ہیں، اس میں سدھار کرنا ہوگا۔ مصباح الحق نے اس کے ساتھ ہی اشارہ دیا کہ ٹی-20 عالمی کپ لئے شعیب ملک اور محمد حفیظ جیسے سینئر ان کے منصوبہ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا، ’جب کچھ کھلاڑی واپسی کریں گے تو چیزوں میں سدھار ہوگا اور ہمیں اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے’۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی -20 سیریز جیتنے کے بعد مصباح الحق نے کہا کہ اس سیریز میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں کو جدوجہد کرنی پڑی کیونکہ اسپنروں نے اچھی گیند بازی کی۔
پاکستان نے ٹی -20 سیریز جیتیپاکستان نے اتوار کو تیسرے اور آخری ٹی -20 بین الاقوامی میچ میں جنوبی افریقہ کو 8 گیند رہتے ہوئے چار وکٹ سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ پاکستان نے ہفتہ کو دوسرے ٹی-20 میں 6 وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ جنوبی افریقہ نے بلے بازی کی دعوت ملنے کے بعد ڈیوڈ ملر کی ناٹ آوٹ 85 رنوں کی اننگ کی بدولت 8 وکٹ پر 164 رن بنائے۔ اس کے جواب میں پاکستان نے 18.4 اوور میں 6 وکٹ پر 169 رن بناکر جیت حاصل کی۔
اس کے لئے محمد رضوان نے 42 اور کپتان بابر اعظم نفے 44 رن بنائے۔ آخر میں محمد نواز نے 11 گیند میں دو چوکے اور ایک چھکے سے 18 رن اور حسن علی نے سات گیند میں ایک چوکے اور دو چھکے سے ناٹ آوٹ 20 رن بنائے۔ محمد نواز کو ’مین آف دی میچ‘ منتخب کیا گیا، جنہوں نے ناٹ آوٹ 18 رن بنانے کے علاوہ دو وکٹ بھی حاصل کئے۔ اس سے پہلے پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 سے جیت حاصل کی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔