ہوم » نیوز » اسپورٹس

مصباح الحق نے چھوڑا پاکستان کے چیف سلیکٹرکا عہدہ، کہا- دباو میں نہیں خودکیا ہے فیصلہ

پاکستان کے چیف سلیکٹر مصباح الحق (Misbah Ul Haq) نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ کسی بھی طرح کے دباو میں نہیں لیا ہے۔

  • Share this:
مصباح الحق نے چھوڑا پاکستان کے چیف سلیکٹرکا عہدہ، کہا- دباو میں نہیں خودکیا ہے فیصلہ
مصباح الحق نے چھوڑا پاکستان کے چیف سلیکٹرکا عہدہ

نئی دہلی: مصباح الحق (Misbah Ul Haq) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ کی اپنی ذمہ داریوں پر زیادہ توجہ دینے کے لئے چیف سلیکٹر کے عہدے سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصباح الحق نے بدھ کو لاہور میں کہا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کو مطلع کردیا ہے کہ وہ 30 نومبر کو چیف سلیکٹر عہدے سے ہٹ جائیں گے۔ وہ گزشتہ سال ستمبر سے چیف سلیکٹر اور چیف کوچ دونوں ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ مصباح الحق (Misbah Ul Haq) نے کہا، ’میں زمبابوے کے خلاف ہونے والی آئندہ سیریز کے لئے ٹیم کا سلیکشن کروں گا، لیکن اس کے بعد میں صرف چیف کوچ کی اپنی ذمہ داری پر ہی توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں’۔


کوچ بنے رہیں گے مصباح الحق


سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ وہ بورڈ یا کسی دیگر کے دباو میں چیف سلیکٹر عہدے سے نہیں ہٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’یہ پوری طرح سے میرا خود کا فیصلہ ہے۔ میں نے یہ فیصلہ اس لئے کیا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ایک وقت میں دو اہم کردار نبھانا آسان نہیں ہے۔ میں قومی ٹیم کے چیف کوچ کے طور پر اپنا سب سے بہترین دینا چاہتا ہوں۔


مصباح الحق نے لاہور میں کہا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کو مطلع کردیا ہے کہ وہ 30 نومبر کو چیف سلیکٹر عہدے سے ہٹ جائیں گے۔
مصباح الحق نے لاہور میں کہا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کو مطلع کردیا ہے کہ وہ 30 نومبر کو چیف سلیکٹر عہدے سے ہٹ جائیں گے۔


شعیب اختر بن سکتے ہیں آئندہ چیف سلیکٹر

مصباح الحق نے کہا، ’جسے بھی چیف سلیکٹر منتخب کیا جائے گا میں اس کے ساتھ پورا تعاون کروں گا اور پاکستانی ٹیم کو ہرایک فارمیٹ میں ٹاپ-3 میں لے جانے کے لئے پوری کوشش کروں گا’۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے حال میں کہا تھا کہ ان کی چیف سلیکٹر عہدے کے لئے بورڈ کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔ بورڈ نے حالانکہ اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا مصباح الحق کی جگہ کسی دیگر کو چیف سلیکٹر بنانے کا کوئی پلان نہیں ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 14, 2020 07:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading