உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Women's World Cup: متالی راج کا یہ آخری عالمی کپ! ٹورنامنٹ سے پہلے کہی بڑی بات

    متالی راج کا یہ آخری عالمی کپ! ٹورنامنٹ سے پہلے کہی بڑی بات

    متالی راج کا یہ آخری عالمی کپ! ٹورنامنٹ سے پہلے کہی بڑی بات

    Women's World Cup 2022: خاتون ونڈے عالمی کپ 4 مارچ سے شروع ہو رہا ہے۔ آج سے 22 سال سے سابق ہندوستانی کپتان متالی راج (Mithali Raj) پہلی بار عالمی کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی تھیں۔ حالانکہ ہندوستانی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ کا خطاب نہیں جیت سکی ہے۔

    • Share this:
      رونگیورو (نیوزی لینڈ): متالی راج (Mithali Raj) 22 سال پہلی بار عالمی کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی تھیں۔ اب ٹیم کی قیادت کرنے کے لئے تیار متالی راج نے کہا کہ انہوں نے اپنے لمبے کیریئر میں تقریباً سب کچھ حاصل کیا ہے، لیکن اس مشہور ٹرافی کو حاصل کرنے کا ان کا خواب اب بھی ادھورا ہے۔ اس طرح سے انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بھی اشارے دیئے ہیں۔ 39 سال کی متالی راج نیوزی لینڈ میں ہی 2000 میں کھیلے گئے عالمی کپ میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھی۔ اس کے دو دہائی سے بھی زیادہ وقت بعد وہ اسی ملک میں اپنی ٹیم کی کپتانی کر رہی ہیں۔ اس درمیان 2017 میں ایسا وقت بھی آیا، جب ان کی ٹیم فائنل میں انگلینڈ  سے ہارگئی تھی۔ اس کے علاوہ وہ 2005 میں دوسرے مقام پر رہی ٹیم کا بھی حصہ تھی۔

      متالی راج نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کے ذریعہ پوسٹ کئے گئے ویڈیو میں کہا، ’میں نے عالمی کپ 2000 سے لے کر لمبی راہ طے کی ہے۔ وہ عالمی کپ بھی نیوزی لینڈ میں ہی کھیلا گیا تھا۔ ٹائیفائیڈ ہونے کے سبب میں اس عالمی کپ کے میچوں میں نہیں کھیل پائی تھی۔ اب میں پھر سے یہاں ہوں۔ یہ لمبا سفر رہا ہے اور میں اس کا اطمینان بخش اختتام کرنا چاہتی ہوں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’میں چاہتی ہوں کہ ہمارے سبھی کھلاڑی عالمی کپ میں اچھی کارکردگی پیش کریں۔ اس سے ہندوستان کو یہ مشہور کپ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

      مسلسل 250 سے زیادہ کا اسکور بنا رہے

      ہندوستان گزشتہ ونڈے سیریز میں نیوزی لینڈ سے 1-4 سے ہار گیا تھا، لیکن متالی راج نے کہا کہ ان کی ٹیم 4 مارچ سے 3 اپریل تک ہونے والے عالمی کپ میں اپنی سب سے بہترین کارکردگی پیش کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا، ’عالمی کپ سے پہلے ہم جن علاقوں میں سدھار کرنا چاہتے تھے، ان پر ہم نے گزشتہ سیریز اور اس سے پہلے کے میچوں پر دھیان دیا۔ ٹیم اب مسلسل 250 سے زیادہ کا اسکور بنا رہی ہے اور عالمی کپ میں بھی ہم اسے برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے‘۔

      ٹورنا منٹ میں کل 8 ٹیمیں اتر رہی ہیں۔ ہندوستان کو پہلا مقابلہ پاکستان سے (India vs Pakistan) کھیلنا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ کا 12واں سیزن ہے۔ آسٹریلیا (Australia) نے سب سے زیادہ 6 بار خطاب جیتا ہے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ نے 4 بار جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک بار خطاب جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم ٹورنامنٹ کی دفاعی چمپئن بھی ہے۔ معلوم ہو کہ متالی راج پہلے ہی ٹی20 سے ریٹائرمنٹ لے چکی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: