اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کھیل-کھلاڑیوں پر مہربان ہوئی مودی حکومت، کھیل بجٹ میں بمپر اضافہ، اتنے کروڑ بڑھی رقم

    کھیل-کھلاڑیوں پر مہربان ہوئی مودی حکومت، کھیل بجٹ میں بمپر اضافہ، اتنے کروڑ بڑھی رقم (AP)

    کھیل-کھلاڑیوں پر مہربان ہوئی مودی حکومت، کھیل بجٹ میں بمپر اضافہ، اتنے کروڑ بڑھی رقم (AP)

    گزشتہ کچھ سالوں میں ہندوستانی ایتھلیٹس نے پوری دنیا میں اپنی چمک بکھیری ہے۔ چاہے وہ اولمپک ہو یا کامن ویلتھ گیمس، ہندوستان کے تمغوں کی تعداد میں اضافہ ہی ہوا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے کل پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیا۔ کھیل بجٹ میں بھی بمپر اضافہ کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے نوجوانوں اور کھیل معاملوں کی وزارت کے لیے 3397.32 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا ہے، جو پچھلے سال کے بجٹ سے 723.97 کروڑ روپے زیادہ ہے۔

      گزشتہ کچھ سالوں میں ہندوستانی ایتھلیٹس نے پوری دنیا میں اپنی چمک بکھیری ہے۔ چاہے وہ اولمپک ہو یا کامن ویلتھ گیمس، ہندوستان کے تمغوں کی تعداد میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے کھیل اور کھلاڑیوں پر کیے جارہے خرچ کا اس میں اہم تعاون رہا ہے۔ ایسے میں اس سال بھی کھیل بجٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال بھی اسپورٹس بجٹ میں 423.16 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

      کھیل بجٹ کی بات کریں تو کورونا کے دوران اس میں بہت زیادہ کٹوتی کی گئی تھی۔ سال 2020-21 میں کھیلوں کا بجٹ 2826.92 کروڑ روپے تھا۔ 2021-22 میں اس میں 606.73 کروڑ روپے کی کٹوتی کی گئی تھی یعنی 2021-22 میں کھیلوں کا بجٹ 2250.19 کروڑ روپے تھا۔ گزشتہ سال مجموعی طور پر کھیل بجٹ 3062.60 کا تھا، جسے ریوائز کرتے ہوئے 2673.35 کروڑ روپے کا کردیا گیا تھا۔ اب یہ 3397.32 کروڑ روپے کا ہوگیا ہے۔ یعنی 723.97 کروڑ روپے کااضافہ ہوا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      وزارت اقلیتی امور کے بجٹ میں چالیس فیصد کی کمی، 50000 مدرسہ ٹیچر بے روزگاری کے کگار پر

      یہ بھی پڑھیں:

       ہندوستان نے 2021 میں ٹوکیو اولمپک میں مجموعی طور پر سات میڈل جیتے تھے۔ کورونا کی وجہ سے تمام مشکلات اور پابندیوں کے باوجود ہندوستانی کھلاڑیوں نے شاندار مظاہرہ کیا تھا۔ اس کے بعد 2022 میں برمنگھم کامن ویلتھ کھیلوں میں ہندوستانی ایتھلیٹس کا شاندار مظاہرہ رہا تھا۔ ہندوستان نے مجموعی طور پر 61 میڈلس جیتے تھے۔ ملک میں اب مرحلہ وار طریقے سے کھیل سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں اور ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کے طور پر عالمی مقابلوں کو دیکھتے ہوئے 2023 کافی اہم سیشن ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: