اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پنجاب: کھیل رتن کےلئےکرکٹرہربھجن سنگھ کا نام مرکزی حکومت نے کیا منظور

    کھیل رتن کےلئے بھیجا گیا کرکٹر ہربھجن سنگھ کا نام نامنظور۔

    کھیل رتن کےلئے بھیجا گیا کرکٹر ہربھجن سنگھ کا نام نامنظور۔

    کھیل رتن کےلئےکرکٹرہربھجن سنگھ کےنام کونامنظورکرنےپرپنجاب کے وزیرکھیل سوڑھی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سےکہا گیا ہےکہ فائل لیٹ بھیجی گئی، جبکہ ایسا نہیں ہے۔

    • Share this:
      پنجاب حکومت کی حکومت طرف سے کرکٹرہربھجن سنگھ کا نام کھیل رتن دینے کی سفارش کرتے ہوئے ہندوستانی حکومت کو بھیجا گیا تھا، جسے تکنیکی بنیاد پرمسترد کردیا گیا ہے۔ پورے معاملے پرپنجاب حکومت کے وزیرکھیل رانا گرمیت سنگھ سوڑھی نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کھیل رتن کےلئے بھیجےگئےنام کونا منظورکرنےکی اطلاع ملی ہے۔

      حالانکہ اسے کیوں منسوخ کیا گیا، اس کی جانکاری حاصل کی جارہی ہے۔  رانا گرمیت سنگھ سوڑھی نےکہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سےکہا گیا ہے کہ فائل تاخیرسے بھیجی گئی۔ جبکہ ایسا نہیں ہے۔ فائل وقت رہتے ہی بھیج دی گئی تھی۔ ایسےہی نہیں ہوتا کہ کسی کا بھی نام بھیج دیا جائے۔ اس کےلئے طویل عمل ہوتا ہے۔ اس میں وقت لگتا ہے۔

      وہیں خود کی غلطی ماننےکےبجائے وزیرکھیل نےکھلاڑیوں پرہی ذمہ داری ڈالتے ہوئےکہا کہ کئی بارکھلاڑیوں کی نیند بھی تاخیرسے کھلتی ہے۔ حالانکہ دیکھیں گے کہ غلطی کہاں ہوئی۔ اگرکسی افسرکی غلطی ہوئی ہے تواسے بھی دیکھا جائے گا۔
      First published: