اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستانی ٹیم سے باہر ہونے کے بعد محمد عامر نے کیا مصباح الحق پر طنز، کہہ دی یہ بڑی بات

    نیوزی لینڈ دورے کے لئے پاکستان نے 35 رکنی ٹیم منتخب کی ہے، جس میں محمد عامر (Mohammad Amir)، شعیب ملک اور اسد شفیق کو جگہ نہیں ملی ہے۔ ٹیم سے باہر ہونے کے بعد محمد عامر نے چیف سلیکٹر اور چیف کوچ اور مصباح الحق (Misbah Ul Haq) پر طنز کیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کرکٹ میں اس وقت سبھی حیران رہ گئے، جب انگلینڈ دورے کے لئے 35 رکنی ٹیم کا اعلان ہوا اور اس میں تین بڑے میچ ونرس کا نام نہیں تھا۔ بدھ کو منتخب کی گئی ٹیم میں محمد عامر(Mohammad Amir)، شعیب ملک اور اسد شفیق کو سلیکٹرس نے موقع نہیں دیا۔ ٹیم سے باہر ہونے کے بعد محمد عامر نے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق پر طنز کیا ہے۔ محمد عامر سے ایک کھیل صحافی نے سوال کیا کہ وہ پاکستانی ٹیم سے کیوں باہر ہیں؟ اس پر محمد عامر نے کہا کہ اس کا جواب تو صرف مصباح الحق ہی دے سکتے ہیں۔ ویسے مصباح الحق نے انہیں باہر کرنے کی وجہ بھی بتائی۔

      مصباح الحق کی دلیل

      پاکستان کے چیف کوچ اور سبکدوش ہونے والے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے تجربہ کار کھلاڑیوں اسد شفیق، محمد عامر اور شعیب ملک کو نیوزی لینڈ دورے کے لئے نہیں منتخب کئے جانے کا بچاو کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری ہوئی پریس ریلیز میں مصباح الحق نے کہا کہ اسد شفیق کو ان کے فارم جبکہ شعیب ملک اور محمد عامر کو اس لئے نظر انداز کیا گیا کیونکہ چیف سلیکٹر ہونہار اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے تھے۔

      مصباح الحق نے کہا، ’انگلینڈ کا دورہ کرنے والی ٹیم سے تین اہم کھلاڑیوں کو ہٹایا گیا ہے۔ اسد شفیق فارم میں نہیں ہیں’۔ انہوں نے کہا، ’انگلینڈ کے میچ ہمارے لئے اس لئے اہم ہیں کیونکہ ہم اپنی ٹی-20 بین الاقوامی رینکنگ میں سدھار کرنا چاہتے ہیں اور آئی سی سی عالمی ٹسٹ چمپئن شپ میں اہم پوائنٹ بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اسی کے پیش نظر حال کی کارکردگی کو دھیان میں رکھتے ہوئے، ہم نے سب سے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔

      پاکستان کے چیف کوچ اور سبکدوش ہونے والے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے تجربہ کار کھلاڑیوں اسد شفیق، محمد عامر اور شعیب ملک کو نیوزی لینڈ دورے کے لئے نہیں منتخب کئے جانے کا بچاو کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے تھے۔

      نیوزی لینڈ دورے کے لئے پاکستانی ٹیم

      بابراعظم (کپتان)،محمد رضوان (نائب کپتان ٹیسٹ کرکٹ)، شاداب خان (نائب کپتان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل)، اظہر علی، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، محمد حفیظ، فواد عالم،عابد علی، عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، ذیشان ملک، دانش عزیز، حیدر علی، حارث سہیل، حسین طلعت، عمران بٹ،افتخار احمد، خوشدل شاہ، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، عماد وسیم، یاسر شاہ، عثمان قادر، ظفر گوہر، عماد بٹ، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد عباس، محمد حسنین، محمد موسیٰ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان اور وہاب ریاض۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: