اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان کے محمد عامر اور وہاب ریاض کو مرکزی معاہدہ سے باہر کردیا گیا

    پی سی بی نے اس پروگرام کو ذہن میں رکھتے ہوئے 21-2020  سیزن کے لئے مرکزی معاہدہ کا اعلان کردیا ہے، جس میں تیز گیند باز محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی تینوں کو باہر کر دیا ہے۔

    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں  تیز گیند باز محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی کو 21-2020  سیزن کے مرکزی معاہدہ سے باہر کر دیا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پروفیشنل کرکٹ اس وقت ٹھپ پڑا ہوا ہے، لیکن پاکستان نے آئر لینڈ، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے اپنے دورے کے ساتھ ساتھ اس سال اکتوبر-نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی -20 ورلڈ کپ کے لئے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
      پی سی بی نے اس پروگرام کو ذہن میں رکھتے ہوئے 21-2020  سیزن کے لئے مرکزی معاہدہ کا اعلان کردیا ہے، جس میں تیز گیند باز محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی تینوں کو باہر کر دیا ہے۔ چیف کوچ اور قومی سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ حسن علی چوٹ کی وجہ سے پورے سیزن سے باہر رہے تھے، اس لیے انہیں معاہدہ نہیں دیا گیا ہے جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض کو باہر کرنا کافی مشکل فیصلہ تھا، لیکن ان دونوں گیند بازوں نے صرف سفید گیند کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

      پی سی بی نے اس پروگرام کو ذہن میں رکھتے ہوئے 21-2020  سیزن کے لئے مرکزی معاہدہ کا اعلان کر دیا ہے۔
      پی سی بی نے اس پروگرام کو ذہن میں رکھتے ہوئے 21-2020  سیزن کے لئے مرکزی معاہدہ کا اعلان کر دیا ہے۔

      مصباح الحق نے کہا کہ عامر اور وہاب سینئر اور تجربہ کار گیند باز ہیں اور وہ دوڑ میں بنے رہیں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو اب بھی شراکت دے سکتے ہیں اور نوجوان تیز گیند بازوں کےلئے مینٹر کا کام کر سکتے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی کو پروموٹ کر کے گریڈ اے میں پہنچایا گیا ہے جہاں وہ بابر اعظم کے ساتھ جڑیں گے۔ گریڈ اے میں 11 لاکھ پاکستانی روپے دیے جاتے هیں۔

      مصباح الحق نے کہا کہ عامر اور وہاب سینئر اور تجربہ کار گیند باز ہیں اور وہ دوڑ میں بنے رہیں گے۔
      مصباح الحق نے کہا کہ عامر اور وہاب سینئر اور تجربہ کار گیند باز ہیں اور وہ دوڑ میں بنے رہیں گے۔

      سابق کپتان سرفراز احمد اور تجربہ کار اسپنر یاسر شاہ اب گریڈ ایک سے گریڈ بی میں کھسک گئے ہیں۔ گریڈ بی میں سات لاکھ 50 ہزار پاكستانی روپے اور گریڈ سی میں پانچ لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپئے دیئے جاتے ہیں۔ 21-2020  سیزن میں کل 18 کھلاڑیوں کو معاہدہ دیئے گئے ہیں۔ پی سی بی نے اس بار ایمرجنگ کھلاڑیوں کا گریڈ شروع کیا ہے، جس میں تین کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔
      گریڈ اے: بابر اعظم، اظہر علی، شاہین آفریدی
      گریڈ بی: عابد علی، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد عباس، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاداب خان، شان مسعود، یاسر شاہ
      گریڈ سی: فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، نسیم شاہ، عثمان شنواری
      ایمرجنگ کھلاڑیوں کا گریڈ: حیدر علی، حارث رؤف، محمد حسنین۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: