محمد اظہرالدین کا انکشاف- سوربھ گانگولی نے چھین لی تھی ایڈن گارڈن میں میری بادشاہت
سوربھ گانگولی حال ہی میں بی سی سی آئی کے 39 ویں صدربنے تھے، وہ بورڈ کے صدر بننے والے ٹیم انڈیا کے دوسرے کپتان ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 26, 2019 09:32 PM IST

سوربھ گانگولی نے23 اکتوبرکو بی سی سی آئی صدر کے طور پرکام سنبھالا۔ تصویر: پی ٹی آئی
سابق ہندوستانی کرکٹ ٹیم کےکپتان سوربھ گانگولی جمعہ کواپنےگھریلو میدان ایڈن گارڈن پہنچے، جہاں انہوں نےگزشتہ دنوں کویاد کیا۔ کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کےسابق صدر سوربھ گانگولی اب بی سی سی آئی صدربن چکے ہیں۔ ان کی اس حصولیابی پرکیب نے استقبالیہ تقریب منعقد کی تھی۔
سوربھ گانگولی نےاعزازی تقریب میں کہا 'میرے لئے یہ بہت خاص دن ہے۔ جب میں 14 سال کا تھا تب اس میدان پرشروعات کی تھی، آج یہاں کئی ایسے چہرے ہیں، جنہیں میں نے پہلی بارمیدان پردیکھا تھا۔ میں ان سبھی کو میرے کیریئرکو بنانے میں مدد کرنے کےلئےشکریہ ادا کرتا ہوں'۔ انہوں نے مزید کہا 'میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ٹیم انڈیا کا کپتان بنوں گا یا کیب کا صدربنوں گا، لیکن آج میں بی سی سی آئی کا صدرہوں اورمجھے کبھی کبھی اس بات پر یقین نہیں ہوتا۔

سوربھ گانگولی 39 ویں بی سی سی آئی صدر بنے۔
تقریب میں ویڈیو بھی دکھایا گیا، جس میں سوربھ گانگولی سے منسلک لوگوں نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے پرانی یادیں تازہ کی۔ سوربھ گانگولی کے پہلے رنجی میچ میں ان کے کپتان رہے سنبرن بنرجی نے کہا 'گانگولی نے پہلے میچ میں بڑی اننگ نہیں کھیلی تھی۔ وہ تیسرے نمبرپربلے بازی کرنے آئے اورصرف 22 رن بنائے۔ حالانکہ تب کے چیف سلیکٹر راج سنگھ ڈونگرپور نے آکرمجھ سے پوچھا تھا کہ یہ لڑکا کون ہے'۔

وہیں سوربھ گانگولی کے ساتھ کھیل چکے وی وی ایس لکشمن نے قصہ بتایا جب سوربھ گانگولی کیب کے جوائنٹ سکریٹری تھے۔ لکشمن نے بتایا 'میں گانگولی سے ملنے گیا تھا، لیکن انہیں ایک چھوٹے سے کمرے میں دیکھ کرمجھے حیرانی ہوئی۔ تب مجھے احساس ہوا کہ وہ کرکٹ اوراپنے کام کولے کرکتنا فوکس ہے'۔