ہوم » نیوز » اسپورٹس

T20 World Cup 2021 سے پہلے ریٹائرمنٹ لینے والا ہے پاکستان کا عظیم کھلاڑی، ٹیم میں جگہ ملنے کے باوجود ناراض

پاکستان کے آل راونڈر محمد حفیظ (Mohammad Hafeez) ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) سے پہلے ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔ یہ دعویٰ وکٹ کیپر کامران اکمل (Kamran Akmal) نے کیا ہے، جانئے انہوں نے ایسا کیوں کہا؟

  • Share this:
T20 World Cup 2021 سے پہلے ریٹائرمنٹ لینے والا ہے پاکستان کا عظیم کھلاڑی، ٹیم میں جگہ ملنے کے باوجود ناراض
T20 World Cup 2021 سے پہلے ریٹائرمنٹ لینے والا ہے پاکستان کا عظیم کھلاڑی، ٹیم میں جگہ ملنے کے باوجود ناراض

نئی دہلی: جب سے ٹی-20 عالمی کپ 2021 (T20 World Cup 2021) کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان ہوا ہے، وہاں کی کرکٹ میں عجیب وغریب ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سب سے پہلے پاکستان کے چیف کوچ مصباح الحق، بلے بازی کوچ وقار یونس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا اور اس کے بعد سابق کپتان رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف بنے۔ اب یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان کا ایک عظیم کھلاڑی ٹی-20 عالمی کپ سے قبل ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرسکتا ہے۔ بات ہو رہی ہے کہ آل راونڈر محمد حفیظ (Mohammad Hafeez) کی، جو جلد ہی بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ سکتے ہیں۔ یہ دعویٰ پاکستانی کرکٹر کامران اکمل (Kamran Akmal) نے کیا ہے۔


کامران اکمل کا دعویٰ ہے کہ محمد حفیظ پی سی سی بی سے بے حد ناراض ہیں۔ کامران اکمل نے کہا کہ پی سی بی کا برتاو محمد حفیظ کے تئیں بے حد افسوسناک ہے اور اس لئے وہ ٹی-20 عالمی کپ سے پہلے ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔


پی سی بی نے محمد حفیظ کو سی پی ایل 2021 سے واپس بلایا


محمد حفیظ اس وقت کیریبین پریمیئر لیگ میں گیانا امیزن واریئرس کے لئے کھیل رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں ٹورنامنٹ سے واپس بلا لیا ہے اور ایسی خبریں ہیں کہ محمد حفیظ پی سی بی کے اس فرمان سے بے حد ناراض ہیں۔ دراصل محمد حفیظ کو پی سی بی سے ہی آئی پی ایل 2021 میں کھیلنے کی این او سی ملی تھی اور انہیں 18 ستمبر تک سی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی، لیکن انہیں وقت سے پہلے ہی پاکستان بلا لیا گیا ہے۔

کامران اکمل کا دعویٰ ہے کہ محمد حفیظ پی سی سی بی سے بے حد ناراض ہیں۔ کامران اکمل نے کہا کہ پی سی بی کا برتاو محمد حفیظ کے تئیں بے حد افسوسناک ہے اور اس لئے وہ ٹی-20 عالمی کپ سے پہلے ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔
کامران اکمل کا دعویٰ ہے کہ محمد حفیظ پی سی سی بی سے بے حد ناراض ہیں۔ کامران اکمل نے کہا کہ پی سی بی کا برتاو محمد حفیظ کے تئیں بے حد افسوسناک ہے اور اس لئے وہ ٹی-20 عالمی کپ سے پہلے ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔


واضح رہے کہ محمد حفیظ کو پاکستان کی ٹیم سے جڑنے کے لئے کہا گیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف گھریلو سیریز کھیلنے والی ہے۔ کامران اکمل نے اس پورے معاملے پر دعویٰ کیا کہ محمد حفیظ اتنے مایوس ہیں کہ وہ ٹی-20 عالمی کپ سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کرسکتے ہیں۔ اپنے یو ٹیوب چینل پر کامران اکمل نے کہا، ’میں نے محمد حفیظ سے بات چیت تو نہیں کی، لیکن وہ کافی مایوس نظر آرہے ہیں اور شاید وہ ٹی-20 عالمی کپ نہ کھیلیں۔ اگر پی سی بی نے انہیں نہیں منایا تو وہ ٹی-20 عالمی کپ سے قبل ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔ آپ اتنے سینئر کھلاڑی کے ساتھ ایسا برتاو نہیں کرسکتے’۔

کامران اکمل نے پی سی بی چیف پر اٹھائے سوال

کامران اکمل نے کہا کہ ان کے ساتھ بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایسا ہی برتاو کیا ہے۔ اکمل نے پی سی بی کے خلاف کہا، ’یہ بالکل غلط ہے۔ میں صرف محمد حفیظ کی بات نہیں کر رہا ہوں، یہاں پورے پاکستانی کرکٹ کی بات ہے۔ یہ ہمارے ملک کی شبیہ کونقصان پہنچانے والی بات ہے۔ میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے اور حفیظ کے ساتھ بھی بالکل غلط ہو رہا ہے۔ کووڈ کے وقت میں فلائٹ مہنگی ہیں، کھلاڑی بایو ببل میں رہتے ہیں اور آپ بیچ میں انہیں واپس بلا رہے ہیں‘۔ کامران اکمل نے کہا کہ نئے پی سی بی چیف رمیز راجہ کو محمد حفیظ کی حمایت کرنی چاہئے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ٹی-20 عالمی کپ ٹیم کا اعلان ہوچکا ہے اور اس میں محمد حفیظ کو بھی جگہ ملی ہے۔

ٹی -20 عالمی کپ کے لئے پاکستانی ٹیم

بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان، خوش دل شاہ، محمد حفیظ، شعیب مقصود، آصف علی، اعطم خان، عماد وسیم، محمد نواز، محمد وسیم، شاداب خان، حارث روف، حسن علی، محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی۔

ریزرو کھلاڑی: فخرزماں، عثمان قادر، شاہنواز دھانی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 15, 2021 08:44 AM IST