پاکستانی ٹیم سےباہرچل رہے آل راؤنڈرمحمد حفیظ کا ماننا ہےکہ نوجوان تیزگیند بازنسیم شاہ کوآئندہ ماہ ہونے والے انڈر-19 عالمی کپ میں نہیں بھیجنا چاہئےاوراس کے بجائےاس 16 سالہ گیند بازکوتکنیکی اورجسمانی طورپربہتربننےکےلئےکوشش کرنی چاہئے۔ نسیم شاہ نے آسٹریلیا میں ٹسٹ کرکٹ میں ڈیبیوکیا تھا۔ انہیں 17 جنوری سے 9 فروری کےدرمیان جنوبی افریقہ میں ہونے والےانڈر-19 عالمی کپ کےلئے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔
محمد حفیظ نے ٹوئٹ کرکے کیا متنبہ
محمد حفیظ نےاس ضمن میں ٹوئٹ کیا، 'جونیئرسلیکشن کمیٹی سے شائستگی کے ساتھ درخواست ہےکہ وہ نسیم شاہ کو انڈر-19 عالمی کپ میں کھیلنےکےلئے نہ بھیجیں۔ وہ بین الاقوامی کرکٹ کھیل چکا ہےاوراسے اس سطح پرتکنیکی اورجسمانی طورپربہتربننےکے لئےکام کرنا چاہئے۔ یہ اس کی جگہ کسی دیگرتیزگیند بازکوبھیجنےکا اچھا موقع ہے'۔
Humble suggestion 2 Junior selection committee not 2 send Naseem shah to play under 19 world cup.He already played international cricket & should work hard Technically & Physically to get better at that level.Would be fruitful to use this opportunity to send any other fast bowler
نسیم شاہ نے پیرکوسری لنکا کے خلاف 31 رن دے کر5 وکٹ حاصل کئےاوروہ ٹسٹ کرکٹ میں سب سےکم عمرمیں اننگ میں پانچ وکٹ لینے والےگیند بازبنے۔ 16 سال کے تیزگیند باز نےسری لنکا کےخلاف دوسرے ٹسٹ کی دوسری اننگ میں پانچ وکٹ لےکراپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردارادا کیا۔ پاکستان نے یہ ٹسٹ 263 رن سے جیتا۔ نسیم شاہ نےٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سےکم عمرمیں گزشتہ ماہ آسٹریلیا کےخلاف ٹسٹ ڈیبیوکیا تھا۔ اپنے پہلےٹسٹ میں انہوں نےڈیوڈ وارنرکوآؤٹ کیا اوروہ اس فارمیٹ میں ان کا پہلا شکاربنے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نےسری لنکا کوکراچی ٹسٹ میں شکست دے کردومیچوں کی سیریزکو0-1 سے جیت لیا۔ راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریزکا پہلا میچ بارش کی وجہ سے ڈرا پرختم ہوا تھا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔