ہوم » نیوز » اسپورٹس

ناصر حسین نے محمد کیف کو بتایا بس ڈرائیور، ملا ایسا زبردست جواب

بات 2002 نیٹ ویسٹ سیریز کی ہے، جہاں انگلینڈ کے اس وقت کے کپتان ناصر حسین نے محمد کیف کو سلیزکیا تھا اور انہیں سیریز کے فائنل کے دوران بس ڈرائیور کہا تھا۔

  • Share this:
ناصر حسین نے محمد کیف کو بتایا بس ڈرائیور، ملا ایسا زبردست جواب
لکشمن نے محمد کیف کو اظہر الدین کے بعد بہترین ہندستانی فیلڈر قرار دیا۔

نئی دہلی: محمد کیف (Mohammad Kaif) نے انکشاف کیا کہ انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین (Nasser Hussain) نے ایک بار انہیں بس ڈرائیور کہا تھا، جس کے بعد انہوں نے بھی انگلش عظیم کرکٹر کو زبردست جواب دیا تھا۔ ہیلو ایپ سے بات چیت میں محمد کیف نے اس کا انکشاف کیا۔ دراصل بات 2002 نیٹ ویسٹ سیریز کی ہے، جہاں انگلینڈ کے اس وقت کے کپتان ناصر حسین نے محمد کیف (Mohammad Kaif) کو سلیزکیا تھا اور انہیں سیریز کے فائنل کے دوران بس ڈرائیور کہا تھا۔ لارڈس میں کھیلے گئے نیٹ ویسٹ ٹرافی کے فائنل میں محمد کیف نے یوراج سنگھ کے ساتھ مل کر 121 رنوں کی فاتحانہ شراکت والی اننگ کھیلی تھی۔ اسی شراکت کی بدولت ہندوستان نے 146 رنوں پر 5 وکٹ گنوانے کے بعد 326 رنوں کا ہدف حاصل کرلیا تھا۔


محمد کیف (Mohammad Kaif) نے انٹرویو میں کہا کہ وہ کافی باتونی تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت ساری باتیں کیا کرتے تھے، تاکہ ان کا تسلسل ٹوٹ جائے۔ اس دوران ناصر حسین نے محمد کیف کو بس ڈرائیور کہا تھا، جس کے جواب میں ہندوستانی بلے باز نے انہیں کہا تھا کہ بس ڈرائیور کے لئے یہ کوئی خراب اننگ نہیں ہے۔ اس میچ میں محمد کیف نے 75 گیندوں میں 87 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی تھی، جس میں 6 چوکے اور دو چھکے لگائے تھے۔ اس شاندار اننگ کی بدولت وہ فائنل میچ کے ’مین آف دی میچ’ منتخب ہوئے تھے۔ یوران سنگھ نے اس میچ میں 63 گیندوں پر 69 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔


کوچ کی بات پر سابق ہندوستانی کرکٹرمحمد کیف نے کہا کہ گریگ چیپل اور جان رائٹ میں سے جان رائٹ بہترین کوچ تھے۔
کوچ کی بات پر سابق ہندوستانی کرکٹرمحمد کیف نے کہا کہ گریگ چیپل اور جان رائٹ میں سے جان رائٹ بہترین کوچ تھے۔


جان رائٹ، گریگ چیپل سے بہتر کوچ

اس انٹرویو میں محمد کیف نے سوربھ گانگولی، راہل دراوڑ، انل کمبلے اور مہندر سنگھ دھونی میں سے سوربھ گانگولی کو بہترین کپتان منتخب کیا۔ جبکہ تیز گیندبازوں میں انہوں نے ظہیر خان کو کپل دیو سے اوپر رکھا۔ کوچ کی بات پر محمد کیف نے کہا کہ گریگ چیپل اور جان رائٹ میں سے جان رائٹ بہترین کوچ تھے۔ انہوں نے کہا کہ گریگ چیپل کے پاس بہترین بلے بازی تکنیک اور ٹپس تھی اور سریش رینا جیسے کئی نئے کھلاڑی انہیں پسند بھی کرتے تھے، مگر ان کے ساتھ اہم جیسی چیز کی پریشانی ہے۔ محمد کیف نے انٹرویو میں کہا کہ دنیا میں کورونا وائرس کے سبب پیدا ہوئی پریشانی کو دیکھ کر وہ کافی مایوس ہیں۔ وہ گھر پ بھی حکومت کے ذریعہ جاری گائڈ لائن پر عمل کرتے ہیں۔
First published: May 10, 2020 03:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading