ہوم » نیوز » اسپورٹس

محمد کیف کا انکشاف، میری زندگی کا سب سے اہم میچ چھوڑ کرفلم دیکھنے چلے گئے تھے والدین

  • Share this:
محمد کیف کا انکشاف، میری زندگی کا سب سے اہم میچ چھوڑ کرفلم دیکھنے چلے گئے تھے والدین
محمد کیف نے نیٹ ویسٹ ٹرافی میں شاندار اننگ کھیلی تھی۔

محمد کیف کوکرکٹ دنیا کے سب سے اچھا فیلڈرتسلیم کیا جاتا ہے۔ محمد کیف نے کئی شاندار اننگ کھیل کرہندوستان کوبڑی جیت بھی دلائی ہیں۔ سال 2002 کی نیٹ ورک ٹرافی کا فائنل میچ بھی اسی میں شامل ہے، جہاں محمد کیف کی بلے بازی نے ٹیم کولارڈس کے میدان پرتاریخی جیت دلائی۔ اس میچ میں کیف نے 85 رن کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی تھی۔ ملک بھرکے کرکٹ مداحوں کو یہ سنہرا پل دینے والے کیف کے والدین نے اس میچ میں ان کی بلے بازی ہی نہیں دیکھی۔


سال 2002 وہ وقت تھا جب سچن تندولکرکے آوٹ ہوجانے کے بعد گھروں میں ٹی وی سیٹ بند جایا کرتے تھے، اس فائنل میچ میں بھی یہی ہوا۔ انگلینڈ نے ہندوستان کو 325 رنوں کا ہدف دیا۔ اسکور150 تک پہنچنے تک سچن تندولکر، سوربھ گانگولی اورویریندرسہواگ پویلین لوٹ چکے تھے۔ اس وقت انگلینڈ کے گیند بازدنیا کی سب سے بہترین گیند بازوں میں شامل ہیں۔


سچن کے آوٹ ہوتے ہی بہت سے ہندوستانی مداحوں کی طرح محمد کیف کے والدین بھی ٹی وی سیٹ بند کردیا۔ ٹی وی بند کرنے کے بعد وہ گھرکے پاس کے تھیئٹرمیں شاہ رخ خان کی فلم دیوداس دیکھنے چلے گئے تھے۔ انہیں اس بات کا اندازہ بھی نہیں تھا کہ اس میچ میں محمد کیف فاتح اننگ کھیلنے والے ہیں، اس کے بعد کیف اوریوراج سنگھ میدان پرآئے اور121 رنوں کی شراکت کی اورجیت کی بنیاد رکھی۔


میچ ختم ہونے کے بعد محمد کیف کے گھرکے سامنے مداحوں کی بھیڑلگ گئی۔ لوگوں کو لگ رہا تھا کہ محمد کیف کے والدین بھیڑ کے ڈرسے گھرکے باہرتالا لگوا کراندر بیٹھے ہیں، جب انہیں پتہ چلا کہ وہ فلم دیکھنے گئے ہیں تو تھیئٹرکے باہرلوگوں کا ہجوم لگ گیا۔ اس کے بعد محمد کیف کے والدین کو پتہ چلا کہ کیف کی اننگ سے ہندوستان میچ جیت گیا۔ ہندوستان نے یہ میچ دو وکٹ سے اپنے نام کیا تھا۔ محمد کیف کو 'مین آف دی میچ' منتخب کیا گیا تھا۔
First published: May 11, 2019 09:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading