ہوم » نیوز » اسپورٹس

یہ کھلاڑی جب بھی کھیلتا ہے آئی پی ایل میچ تو ٹیم کو ملتی ہے جیت، بے مثال ہے ریکارڈ

سن رائزرس حیدرآباد کی کامیابی اورپوائنٹ ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر پہنچانے میں بڑا تعاون ڈیوڈ وارنراورجانی بیرسٹو کی سلامی جوڑی نے دیا ہے۔ 

  • Share this:
یہ کھلاڑی جب بھی کھیلتا ہے آئی پی ایل میچ تو ٹیم کو ملتی ہے جیت، بے مثال ہے ریکارڈ
علامتی تصویر

آئی پی ایل 2019 اس وقت پورے شباب پرہے۔ سبھی ٹیمیں اپنا پہلا راونڈ پورا کرنے کے قریب ہیں۔ اس کے پورا ہونے کے ساتھ ہی پلے آف میں جانے والی ٹیموں کی تصویرصاف ہوجائے گی۔ ابھی تک اس دوڑ میں چنئی سپرکنگس، سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیمیں سب سے آگے ہیں۔ دونوں نے چارچارمقابلے کھیلے ہیں اورتین تین میچوں میں جیت حاصل کی ہے۔ حیدرآباد پوائنٹ ٹیبل میں سب سے اوپرہے اوراس کے بعد چنئی سپرکنگس کی باری آتی ہے۔


سن رائزرس حیدرآباد کی کامیابی میں بڑا تعاون ڈیوڈ وارنر اورجانی بیرسٹو کی سلامی جوڑی نے دیا ہے۔ ان کے ساتھ ہی ٹیم کی گیند بازی بھی زبردست ہے۔ حیدرآباد کے پاس ایک ایسا کھلاڑی ہے، جو جب بھی آئی پی ایل میں کھیلتا ہے تو ٹیم کی جیت طے ہوجاتی ہے۔ اس کھلاڑی کا نام ہے محمد نبی۔ افغانستان کے رہنے والے محمد نبی جب بھی حیدرآباد کی طرف سے میدان پراترے ہیں، تب ٹیم کو جیت ملی ہے۔


محمد نبی سن رائزرس حیدرآباد کے لئے آئی پی ایل میں ہمیشہ ہی خوش قسمت ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے آج تک اس ٹیم کی طرف سے 7 مقابلے کھیلے ہیں اورسبھی میں حیدرآباد کو جیت حاصل ہوئی ہے۔ نبی نے سال 2017 میں تین اورسال 2018 میں دو میچ کھیلے تھے۔ آئی پی ایل 2019 میں سن رائزرس حیدرآباد نے پہلے انہیں رائل چیلنجرس بنگلورکے خلاف موقع دیا۔ اس میں انہوں نے 11 رن دے کر4 وکٹ حاصل کئے اورٹیم کی جیت طے کردی۔


محمد نبی سن رائزرس حیدرآباد کے لئے انتہائی خوش قسمت ثابت ہوئے ہیں۔
محمد نبی سن رائزرس حیدرآباد کے لئے انتہائی خوش قسمت ثابت ہوئے ہیں۔


جمعرات کو انہیں دہلی کیپٹلس کے لئے بھی ٹیم میں جگہ ملی۔ یہاں پربھی انہوں نے 4 اوور میں 21 رن دے کر دو وکٹ لئے اوربلے سے 9 گیندوں میں 17 رن کی بیش قیمتی اننگ کھیلی۔ محمد نبی نے اپنی بلے بازی کے ذریعہ دہلی کیپٹلس کی میچ میں واپسی کی امیدوں کو ختم کردیا۔ انہوں نے کاگیسو رباڈا کی گیند پرچھکا لگا کرحیدرآباد کو اس سیزن میں مسلسل تیسری جیت دلائی۔
First published: Apr 05, 2019 07:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading