உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ASIA CUP 2022: کرکٹ کی خاطر چھوڑی پڑھائی، تیز گیند باز سے بنا اسپنر، اب ہندوستان کو دیا گہرا زخم

    ایشیا کپ میں ہندوستان کے خلاف پاکستان کو جیت دلانے میں آل راونڈر محمد نواز کا اہم کردار رہا۔ (Muhammad Nawaz Instagram)

    ایشیا کپ میں ہندوستان کے خلاف پاکستان کو جیت دلانے میں آل راونڈر محمد نواز کا اہم کردار رہا۔ (Muhammad Nawaz Instagram)

    IND vs PAK Asia cup 2022: پاکستان نے ایشیا کپ کے سپر-4 راونڈ کے اپنے پہلے میچ میں ہندوستان کو 5 وکٹ سے شکست دی۔ پاکستان کی جیت میں محمد نواز کا اہم رول رہا۔ انہوں نے 20 گیندوں میں 40 رن بنانے کے ساتھ تین کیچ بھی لئے۔ محمد نواز نے کرکٹ کی خاطر اسکول کے بعد پڑھائی چھوڑ دی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      ایشیا کپ 2022 میں ہندوستان کو سپر-4 کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان سے شکست جھیلنی پڑی۔ پڑوسی ملک نے ٹیم انڈیا کو 5 وکٹ سے شکست دی۔ پہلے میچ کی طرح یہ مقابلہ بھی دلچسپ رہا۔ آخری اوور تک جیت ہار سے متعلق کشمکش بنی رہی۔ آخر کار پاکستان کو بہتر بلے بازی کا انعام ملا اور اس نے ایک گیند باقی رہتے میچ اپنے نام کرلیا۔ اس میچ میں ہندوستان کی شکست کی کئی وجوہات رہیں۔ گیند بازی، بلے بازی اور فیلڈنگ تینوں ہی محاذوں پر ہندوستان کی طرف سے کئی غلطیاں ہوئیں، ہندوستانی ٹیم کو ہار کے طور پر جس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ حالانکہ ہار کی ایک اور خاص وجہ رہی، جس کا کنکشن پاکستان کے ایسے کھلاڑی ہے، جس نے کرکٹ کے لئے اسکول کے بعد پڑھائی چھوڑ دی۔ یہ کوئی اور نہیں، پاکستانی آل راونڈر محمد نواز ہیں۔

      محمد نواز راولپنڈی کے ایف جی بوائز اسکول سے پڑھے ہیں، لیکن کرکٹ کے سبب انہوں نے اسکول کے بعد پڑھائی چھوڑ دی۔ انہوں نے ایج گروپ کرکٹ سے ہی ایک آل راونڈر کے طور پر اپنی پہچان بلند کرنی شروع کردی تھی۔ وہ گیند باز، بلے باز کے ساتھ ساتھ اچھے فیلڈر بھی ہیں۔ محمد نواز نے اپنے کرکٹ کیریئر کی شروعات بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کے طور پر کی تھی۔ وہ مڈل آرڈر میں بلے بازی کرتے تھے۔ ایک انڈر-16 ٹورنا منٹ میں نواز نے سیالکوٹ کے خلاف 60 رنوں کی اننگ کھیلنے کے ساتھ راولپنڈی کے لئے 4 وکٹ حاصل کئے تھے۔

      بس، اسی کارکردگی کے بعد انہیں ویسٹ انڈیز میں ہوئے انڈر-15 ٹورنا منٹ میں پاکستان کی طرف سے کھیلنے کا موقع ملا۔ ویسٹ انڈیز کی دھیمی پچ پر نواز نے اپنی گیند بازی اسٹائل میں تبدیلی کی اور وہ بائیں ہاتھ کے اسپن گیند باز بن گئے۔

       محمد نواز راولپنڈی کے ایف جی بوائز اسکول سے پڑھے ہیں، لیکن کرکٹ کے سبب انہوں نے اسکول کے بعد پڑھائی چھوڑ دی۔

      محمد نواز راولپنڈی کے ایف جی بوائز اسکول سے پڑھے ہیں، لیکن کرکٹ کے سبب انہوں نے اسکول کے بعد پڑھائی چھوڑ دی۔


      پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں پہچان بنائی

      انہوں نے سال 2012 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کے بعد پہلے چار سیزن میں، تین سنچری اور سات نصف سنچری کی مدد سے  1440 رن جوڑے۔ ساتھ ہی 24.4 کی اوسط سے 44 وکٹ حاصل کئے۔ اس کے بعد پاکستان سپر لیگ کے اپنے پہلے سیزن میں تیسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز بنے۔ اسی کارکردگی کے سبب انہیں 2016 کے ایشیا کپ میں پاکستان کی ٹی20 ٹیم میں جگہ ملی۔ کچھ ماہ بعد انگلینڈ اور آئرلینڈ دورے کے لئے پاکستان کی ونڈے ٹیم میں ان کی انٹری ہوئی۔ اس کے بعد محمد نواز نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Asia Cup 2022: ارش دیپ کو ہدف بناکر ہندوستان میں فرقہ وارانہ تشدد شروع کرنا چاہتا تھا پاکستان

      یہ بھی پڑھیں۔
      راشد خان اور گناتھلکا کے درمیان ہوا جھگڑا، افغان گیند باز نے کچھ اس طرح توڑا سری لنکائی اسٹار کا غرور

      یہ بھی پڑھیں۔

      Mushfiqur Rahim Retired: بنگلہ دیش کے اسٹار کرکٹر مشفق الرحیم نے ٹی20 انٹرنیشنل سے لیا ریٹائرمنٹ

      محمد نواز کی ہندوستان کے خلاف آل راونڈ کارکردگی

      ایشیا کپ میں ہندوستان کے خلاف دوسرے میچ میں محمد نواز ایک آل راونڈر کے کردار میں کھرے اترے۔ انہوں نے پہلے گیند بازی میں 4 اوور میں 25 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ میچ میں 3 کیچ لپکے اور ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے محض 20 گیندوں میں 42 رن بناکر ٹیم کو جیت دلا دی۔ اس میچ میں محمد نواز کو پاکستان کی ٹیم منیجمنٹ نے بلے بازی میں اوپر بھیجا تھا۔ وہ بھی اس بھروسے پر کھرے اترے۔

      ‘مجھے اپنی بلے بازی پر بھروسہ تھا‘

      محمد نواز نے میچ کے بعد اپنی بلے بازی سے متعلق کہا کہ پچ بلے بازی کے لئے اچھی تھی۔ انہوں نے کہا، ’محمد رضوان نے مجھے کہا تھا کہ اس پچ پر 200 رنوں کا بھی تعاقب کرسکتے ہیں۔ جب میں کھیلنے لگا تو مجھے ایسا ہی لگا‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: