உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستان کے خلاف میچ سے قبل بابر اعظم کو لگا یہ بڑا جھٹکا، شکست سے بچنا آسان نہیں

    ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستان کے خلاف میچ سے قبل بابر اعظم کو لگا یہ بڑا جھٹکا، شکست سے بچنا آسان نہیں

    ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستان کے خلاف میچ سے قبل بابر اعظم کو لگا یہ بڑا جھٹکا، شکست سے بچنا آسان نہیں

    ٹی-20 عالمی کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستانی ٹیم کے تین بڑے کھلاڑیوں بابر اعظم، محمد رضوان اور محمد حفیظ کا فلاپ ہونا ٹیم کے لئے باعث تشویش ہے۔ پاکستانی ٹیم کا آج یعنی 24 اکتوبر کو ٹیم انڈیا سے مقابلہ ہے، جس سے وہ پہلے ہی گھبرائی ہوئی ہے۔

    • Share this:
      دبئی: پاکستان کی ٹیم ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) میں بدھ کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف پریکٹس میچ میں 6 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستانی ٹیم کو جیت ملی تھی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بابر اعظم کی ٹیم نے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کی اور 6 وکٹ پر 186 رن بنائے۔ کپتان بابر اعظم (Babar Azam) خود ناکام رہے تھے اور وہ صرف 15 رن بناسکے۔ حالانکہ بابر اعظم نے پہلے پریکٹس میچ میں نصف سنچری والی اننگ کھیلی تھی۔ اس کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان (Mohammad Rizwan) اور محمد حفیظ (Mohammad Hafeez) بھی ناکام رہے۔ محمد رضوان 2021 میں ٹیم کی طرف سے ٹی-20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔ وہیں محمد حفیظ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ ان دونوں کی خراب کارکردگی ٹیم کے لئے باعث تشویش ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان (India vs Pakistan) 24 اکتوبر یعنی آج اتوار کی شام کو مقابلہ کھیلا جانا ہے، جس پر پوری دنیا کی نظریں مرکوز ہوں گی۔

      ٹیم انڈیا نے اپنے دونوں پریکٹس میچ آسانی سے جیتے ہیں۔ ٹیم نے انگلینڈ اور آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیموں کو شکست دی ہے۔ اس طرح سے کوہلی، بابر اعظم پر بھاری پڑسکتے ہیں۔
      ٹیم انڈیا نے اپنے دونوں پریکٹس میچ آسانی سے جیتے ہیں۔ ٹیم نے انگلینڈ اور آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیموں کو شکست دی ہے۔ اس طرح سے کوہلی، بابر اعظم پر بھاری پڑسکتے ہیں۔


      محمد رضوان کا یہ ہے ریکارڈ

      محمد رضوان اس سال ٹی-20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔ وہ ایک سنچری اور 7 نصف سنچری کی بدولت 252 رن بنا چکے ہیں۔ دنیا کا کوئی دیگر بلے باز 600 رنوں کا اعدادوشمار نہیں چھو سکا ہے، لیکن وہ عالمی کپ کے دونوں پریکٹس میچ میں ناکام رہے۔ پہلے پریکٹس میچ میں وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف 13 رن بناسکے تھے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف بھی وہ فلاپ رہے اور صرف 19 رن بناسکے۔ محمد رضوان کا دونوں پریکٹس میچ میں فلاپ ہونا ٹیم کے لئے فکرمندی کی بات ہے۔

      بابر اعظم پہلی بار عالمی کپ میں کپتان

      بابر اعظم پہلی بار ٹی-20 عالمی کپ میں کپتانی کر رہے ہیں۔ ٹیم انڈیا نے اپنے دونوں پریکٹس میچ آسانی سے جیتے ہیں۔ ٹیم نے انگلینڈ اور آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیموں کو شکست دی ہے۔ ہندوستان اور پاکستان ٹی-20 عالمی کپ میں اب تک 5 بار آمنے سامنے ہوئے ہیں۔ سبھی میچ ٹیم انڈیا نے جیتے ہیں۔ وراٹ کوہلی بھی پہلی بار ٹی-20 عالمی کپ میں کپتانی کر رہے ہیں۔

      بابر اعظم پہلی بار ٹی-20 عالمی کپ میں کپتانی کر رہے ہیں۔ جبکہ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کو ان سے زیادہ تجربہ ہے۔
      بابر اعظم پہلی بار ٹی-20 عالمی کپ میں کپتانی کر رہے ہیں۔ جبکہ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کو ان سے زیادہ تجربہ ہے۔


      محمد حفیظ کا اوسط بہت خراب

      محمد حفیظ 113 ٹی-20 انٹرنیشنل کے مقابلے کھیل چکے ہیں۔ وہ موجودہ ٹیم کے دوسرے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ اس سال ان کی کارکردگی ٹی-20 انٹرنیشنل میں خراب رہی ہے۔ وہ 14 میچ میں 12 کی اوسط سے صرف 106 رن بناسکے ہیں۔ 32 رن ان کا سب سے بڑا اسکور رہا ہے۔ بطور آف اسپنر بھی وہ اپنی چھاپ نہیں چھوڑ سکے اور 14 میچوں میں صرف 6 وکٹ حاصل کرسکے۔ پہلے پریکٹس میچ میں وہ صفر پر آوٹ ہوئے تھے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف بھی وہ کچھ خاص نہیں کرسکے اور 13 رن بناکر آوٹ ہوئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: