اپنا ضلع منتخب کریں۔

    محمد رضوان نے آٹو گراف دیتے ہوئے پیر سے اٹھایا پاکستانی پرچم، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

    محمد رضوان نے آٹو گراف دیتے ہوئے پیر سے اٹھایا پاکستانی پرچم

    محمد رضوان نے آٹو گراف دیتے ہوئے پیر سے اٹھایا پاکستانی پرچم

    Mohammad Rizwan: پاکستانی سلامی بلے باز محمد رضوان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہیں اپنے پیروں سے پاکستانی پرچم اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      کراچی: پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان موجودہ وقت میں ٹیم کے سب سے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، وہ ایشیا کپ 2022 میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی بن کر ابھرے اور موجودہ کلینڈر سال میں ان کے نام انٹرنیشنل ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والوں میں شامل ہے۔ حالانکہ، حال ہی میں محمد رضوان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہیں اپنے پیروں سے پاکستانی پرچم اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

      دیکھنے سے لگتا ہے کہ یہ ویڈیو حال ہی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چل رہے انٹرنیشنل ٹی20 سیریز کے دوران ایک میچ کے بعد شوٹ کیا گیا ہے۔ دراصل، دنیا کے نمبر ایک ٹی20 بلے باز محمد رضوان آٹو گراف سائن کر رہے تھے، جس کے بعد انہیں اپنے پیروں سے پاکستانی پرچم اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا۔

      وائرل کلپ میں، محمد رضوان کو ٹوپی اور جرسی پر آٹو گراف دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ایک مداح نے آٹو گراف لینے کے لئے پاکستانی سلامی بلے باز کی طرف سے قومی پرچم بھی پھینکا۔ ویڈیو کے آخر میں انہیں اپنے پیروں سے پاکستانی پرچم اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔



      اس درمیان، بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم موجودہ وقت میں اپنے گھر میں انگلینڈ کو سخت ٹکر دے رہی ہے۔ سات میچوں کی ٹی20 سیریز موجودہ وقت میں چار میچوں کے بعد 2-2 سے برابری پر ہے، جس میں پاکستان کسی طرح سے چوتھا ٹی20 میچ انگلینڈ کے ہاتھوں سے چھیننے میں کامیاب رہا تھا۔



      محمد رضوان انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں شاندار فارم میں چل رہے ہیں۔ انہوں نے اب تک 141.57 کی اسٹرائیک ریٹ سے کل 252 رن بنائے ہیں۔ وہ سیریز میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں فی الحال دوسرے نمبر پر ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: