உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کا نیوزی لینڈ میں طوفانی آغاز، محمد رضوان کے آگے بنگلہ دیشی گیند باز بے بس

    محمد رضوان نے بنگلہ دیش کے خلاف نصف سنچری اننگ کھیلی۔(AP)

    محمد رضوان نے بنگلہ دیش کے خلاف نصف سنچری اننگ کھیلی۔(AP)

    New Zealand T20I Tri-Series Bangladesh vs Pakistan: پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 5 وکٹ پر 167 رن بنائے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بنگلہ دیش کے گیند بازوں کی جم کر دھنائی کرتے ہوئے شاندار اننگ کھیلی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کی سرزمین پر ٹی20 ٹرائی سیریز میں شاندار آغاز کیا ہے۔ وکٹ کیپر سلامی بلے باز محمد رضوان (Mohammad Rizwan) کی طوفانی اننگ کے بعد تیز گیند باز محمد وسیم جونیئر کی خطرناک گیند بازی کی بدولت پاکستان (Bangladesh vs Pakistan) نے کرائسٹ چرچ ہیگلے اوول میدان پر بنگلہ دیش کو پہلے میچ میں 21 رنوں سے ہراکر سہ رخی ٹی20 سیریز (T20I Tri-Series 2022) میں جیت سے شروعات کی ہے۔

      پاکستان کی طرف سے رکھے گئے 168 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم 20 اوور میں 8 وکٹ پر 146 رن ہی بناسکی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے یاسر علی نے 21 گیندوں پر ناٹ آوٹ 42 رنوں کی اننگ کھیلی۔ لٹن داس 35 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ وہیں، عاکف حسین نے 25 رنوں کا تعاون دیا۔ پاکستان کی طرف سے محمد وسیم جونیئر نے سب سے زیادہ تین وکٹ حاصل کئے جبکہ محمد نواز کے کھاتے میں دو وکٹ گئے۔

      پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کی سرزمین پر ٹی20 ٹرائی سیریز میں شاندار آغاز کیا ہے۔
      پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کی سرزمین پر ٹی20 ٹرائی سیریز میں شاندار آغاز کیا ہے۔


      پاکستان نے 5 وکٹ پر 167 کا اسکور کھڑا کیا

      اس سے پہلے پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 5 وکٹ پر 167 رن بنائے۔ محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم کی جوڑی نے پاکستان کو نصف سنچری شروعات دلائی۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لئے 52 رن جوڑے۔ بابر اعظم کو مہدی حسن نے 22 رنوں کے ذاتی اسکور پر مستفیض الرحمٰن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ بابر اعظم کے آوٹ ہونے کے بعد محمد رضوان کو شان مسعود کا ساتھ ملا۔ دونوں کل اسکور کو 111 رنوں تک لے گئے۔ اس کے بعد شان مسعود کو نسیم احمد نے پویلین بھیج دیا۔ شان مسعود نے 31 رنوں کا تعاون دیا۔

      محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 78 رن بنائے

      حیدرعلی کچھ خاص کمال نہیں کرسکے۔ انہیں 6 رنوں کے ذاتی اسکور پر تسکین احمد نے یاسر علی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ افتخار احمد اور آصف علی بھی سستے میں پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان 50 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 78 رن بناکر ناٹ آوٹ لوٹے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد نے سب سے زیادہ دو وکٹ نکالے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: