உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    محمد رضوان سیمی فائنل سے پہلے آئی سی یو میں تھے داخل، ہندوستانی ڈاکٹر نے کیا علاج، اب جذبے پر ظاہر کی حیرانی

    محمد رضوان سیمی فائنل سے پہلے آئی سی یو میں تھے داخل، ہندوستانی ڈاکٹر نے کیا علاج، اب جذبے پر ظاہر کی حیرانی

    محمد رضوان سیمی فائنل سے پہلے آئی سی یو میں تھے داخل، ہندوستانی ڈاکٹر نے کیا علاج، اب جذبے پر ظاہر کی حیرانی

    پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان (Mohammad Rizwan) ٹی-20 عالمی کپ سیمی فائنل میچ سے قبل آئی سی یو میں داخل تھے، وہ علاج کر رہے ڈاکٹروں سے مسلسل کہہ رہے تھے، ’مجھے کھیلنا ہے۔ ٹیم کے ساتھ جڑنا ہے‘۔ ان کا علاج ہندوستانی ڈاکٹر شہیر زین العابدین نے کیا تھا۔

    • Share this:
      دبئی: پاکستان کے اسٹار کرکٹر محمد رضوان (Mohammad Rizwan) نے ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup-2021) میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے اس ٹورنامنٹ کی 6 اننگوں میں 3 نصف سنچری کی مدد سے کل 281 رن بنائے۔ وہ موجودہ سیزن میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے بلے باز ہیں۔ حالانکہ سیمی فائنل سے پہلے انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا، جہاں ایک ہندوستانی ڈاکٹر نے ان کا علاج کیا۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹی-20 عالمی کپ کے سیمی فائنل کے لئے تیار کرنے میں ان کی مدد کرنے والے ڈاکٹر شہیر زین البدین نے بھی اس وکٹ کیپر بلے باز کے جذبے کی جم کر تعریف کی۔

      محمد رضوان کو چھاتی پر میں انفیکشن کے سبب اسپتال یونٹ برائے انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) میں داخل ہونا پڑا تھا۔ میدور اسپتال کے ڈاکٹر شہیر زین البدین نے اس کرکٹر کا علاج کیا اور محمد رضوان کے اتنے جلدی صحتیاب ہونے سے حیران تھے۔ محمد رضوان آئی سی یو میں ان کا علاج کر رہے ڈاکٹروں سے مسلسل کہہ رہے تھے، ’مجھے کھیلنا ہے۔ ٹیم کے ساتھ رہنا ہے‘۔

      محمد رضوان کو چھاتی پر میں انفیکشن کے سبب اسپتال یونٹ برائے انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) میں داخل ہونا پڑا تھا۔
      محمد رضوان کو چھاتی پر میں انفیکشن کے سبب اسپتال یونٹ برائے انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) میں داخل ہونا پڑا تھا۔


      پاکستان کے اس اسٹار سلامی بلے باز نے تمام مخالف حالات کے باوجود 52 گیندوں پر 67 رن بنائے۔ ان کی ٹیم حالانکہ آسٹریلیا سے اس میچ میں 5 وکٹ سے ہارگئی۔ شہیر نے کہا، ’رضوان اس اہم ناک آوٹ میچ میں کھیلنے کے لئے بیتاب تھے۔ وہ پابند عہد اور جوش سے لبریز تھے۔ میں ان کے اتنے جلدی صحتیاب ہوجانے سے حیران تھا‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ہندوستان اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم اب میڈل کے لئے کریں گی مقابلہ، مقابلے کی تاریخ طے


      محمد رضوان کے کرکٹ کیریئر کی بات کریں تو 29 سال کے اس وکٹ کیپر بلے باز نے اب تک 17 ٹسٹ، 41 ونڈے اور 49 ٹی-20 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے ٹسٹ میں ایک س نچری، 6 نصف سنچری کی بدولت 914 رن، ونڈے میں دو سنچری اور 4 نصف سنچریوں کی بدولت 864 رن بنائے ہیں۔ ٹی-20 بین الاقوامی فارمیٹ میں 51.76 کی اوسط سے انہوں نے کل 1346 رن بنائے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: