اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اسکاٹ لینڈ گھوم رہے ہیں محمد شمی، اہلیہ حسین جہاں نے بھی شیئر کی مستی کرنے کی ویڈیو

    ٹیم انڈیا آئندہ ماہ میزبان انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی اور اس سے پہلے ہندوستانی کھلاڑیوں کو 20 دن کا بریک دیا گیا ہے۔

    ٹیم انڈیا آئندہ ماہ میزبان انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی اور اس سے پہلے ہندوستانی کھلاڑیوں کو 20 دن کا بریک دیا گیا ہے۔

    ٹیم انڈیا آئندہ ماہ میزبان انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی اور اس سے پہلے ہندوستانی کھلاڑیوں کو 20 دن کا بریک دیا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ (WTC Final) فائنل کے بعد ہندوستانی ٹیم 20 دنوں کے بریک پر ہے، تاکہ آئندہ مہینے میزبان انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والی ٹسٹ سیریز سے پہلے وہ ذہنی طور پر بھی فریش ہوسکے۔ کھلاڑی اپنی فیملی کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزار رہے ہیں، جہاں کچھ کھلاڑی انگلینڈ میں ہی چھٹیاں منا رہے ہیں۔ وہیں ہندوستانی تیز گیند باز محمد شمی (mohammed Shami) ان چھٹیوں میں اسکاٹ لینڈ گھوم رہے ہیں۔

      محمد شمی نے انسٹا گرام اکاونٹ پر اس کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا، جہاں انہوں نے اسکاٹ لینڈ کی سڑکوں کا ویڈیو بنایا۔ اسکاٹ لینڈ میں نظر آنے سے پہلے محمد شمی انگلینڈ میں ہی مستی کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔ اس دوران وہ کئی نئے مقامات پر گئے۔

       




      جہاں ایک طرف محمد شمی کا اسکاٹ لینڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ وہیں دوسری طرف ان کی اہلیہ حسین جہاں بھی سمندر میں مستی کرتی ہوئی نظر آئیں۔ حسین جہاں نے سمندر پر بیٹی کے ساتھ مستی کرتے ہوئے ایک ویڈیو اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کی ہے۔



      کچھ دن پہلے محمد شمی نے انگلینڈ میں ویکسین لیتے ہوئے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی تھی۔ بریک کے بعد ہندوستانی کھلاڑی 14 جولائی کو واپس پھر جمع ہوں گے اور مانا جارہا ہے کہ اس کے ایک دن بعد سے ہی ٹسٹ کیمپ شروع ہوجائے گا۔ بایو سکیور ببل میں انٹری کرنے سے قبل کھلاڑیوں کا کووڈ ٹسٹ کیا جائے گا۔ انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز کے لئے محمد شمی ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں۔ انگلینڈ کے لئے روانہ ہونے سے قبل محمد شمی نے کہا کہ وہ 200 ؛ٹسٹ وکٹ تک پہنچیں گے۔ ابھی محمد شمی کے نام 51 ٹسٹ میچوں میں 184 وکٹ درج ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: