ہوم » نیوز » اسپورٹس

انڈیا بمقابلہ افغانستان: پلیئنگ الیون میں محمد شمی کو ملی جگہ، رشبھ پنت کو نہیں ملا موقع

ٹیم انڈیا میں اس مقابلے کےلئے صرف ایک ہی تبدیلی کی گئی ہے۔ بھونیشورکمارکی جگہ محمد شمی کوشامل کیا گیا ہے، یہ مقابلہ ساوتھمپٹن کے روزباول اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

  • Share this:
انڈیا بمقابلہ افغانستان: پلیئنگ الیون میں محمد شمی کو ملی جگہ، رشبھ پنت کو  نہیں ملا موقع
عالمی کپ میں افغانستان کے خلاف ٹیم انڈیا میں محمد شمی کو جگہ ملی ہے۔

عالمی کپ 2019 میں ابھی تک مسلسل جیت حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹیم نے افغانستان کے خلاف ہفتہ کو کھیلے جارہے مقابلے میں ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم انڈیا میں اس مقابلے کے لئے صرف ایک ہی تبدیلی کی گئی ہے۔ بھونیشورکمارکی جگہ محمد شمی کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ مقابلہ ساوتھمپٹن کے روزل باول اسٹیڈیم میں ہورہا ہے، جس میں ہندوستانی ٹیم پہلے بلے بازی کررہی ہے۔


حالانکہ امید کی جارہی تھی کہ اس مقابلےمیں وجے شنکرکی جگہ رشبھ پنت کوموقع دیا جا سکتا ہے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ٹیم نے ابھی تک چارمیچ کھیلے ہیں، جن میں سےاس نے تین میچ میں جیت درج کی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف اس کا مقابلہ بارش کی وجہ سےمسترد ہوگیا تھا۔ ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹ، آسٹریلیا کو 36 رن اورپاکستان کوڈکورتھ لوئس ضابطہ سے89 رن سے شکست دی ہے۔


ہندوستانی سلامی بلے بازشکھردھون بائیں ہاتھ میں چوٹ کے سبب عالمی کپ سے باہرہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ 15 رکنی ٹیم میں رشبھ پنت کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہےجبکہ پاکستان کے خلاف تیزگیند بازبھونیشورکماربھی زخمی ہوگئے تھے۔ ان کی جگہ اب پلیئنگ الیون محمد شمی چن لئے گئے ہیں۔ ہندوستان اورافغانستان کے درمیان ونڈے کرکٹ میں اب تک کل دو مقابلے ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک مقابلہ ہندوستان نے جیتا ہے، جبکہ دوسرا مقابلہ ٹائی رہا۔


ہندوستان - افغانستان کے درمیان پہلا ونڈے پانچ مارچ 2014 کو ایشیا کپ میں ہوا تھا۔ اس میچ میں ہندوستان نے افغانستان کو 45.2 اوورمیں 159 رنوں پرڈھیرکردیا تھا۔ رویندرجڈیجہ نے 4 وکٹ لئے تھے۔ اجنکیا رہا نےاورشکھردھون کی نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے 32.2 اوورمیں دو وکٹ کھوکرہدف حاصل کرلیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا مقابلہ 25 ستمبر2018 کو ایشیا کپ کے سپر-4 میں ہوا تھا۔ یہاں افغانستان نے محمد شہزاد کی سنچری کی بدولت 50 اوورمیں 8 وکٹ کے نقصان پر 252 رن بنائے۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم بھی 49.5 اوورمیں 252 رن بناکرآل آوٹ ہوگئی۔ یہ مقابلہ برابری پرختم ہوا تھا۔
First published: Jun 22, 2019 05:24 PM IST