کولکاتہ کی ایک عدالت نے ہندوستانی تیز گیند باز محمد شمیع اور بیوی حسین جہاں کے درمیان تنازعہ پر پیر ک اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ کرکٹر کو اب حسین جہاں کو ہر مہینے ایک لاکھ 30 ہزار روپے گزارا بھتہ دینا ہوگا۔ ملی جانکاری کے مطابق، مجموعی طور پر 1 لاکھ 30 ہزار روپے فی ماہ میں سے 50 ہزار روپے حسین جہاں کے لیے شخصی گزارا بھتہ ہوگا اس کے علاوہ ان کو ان کی بیٹی کی دیکھ بھال کے لیے 80 ہزار روپے دینے ہوں گے۔
جانیے کیسے ہوئی تھی محمد شمیع کی حسین جہاں سے ملاقات سال 2012 میں ایک آئی پی ایل میچ کے دوران حسین جہاں کولکاتہ نائٹ رائیڈر کے لیے چیئر لیڈر کے طور پر کام کررہی تھیں۔ اس دوران محمد شمیع کی حسین جہاں سے ملاقات ہوئی۔ پہلی ملاقات میں ہی شمیع حسین جہاں کو دل دے بیٹھے تھے۔ دھیرے دھیرے دوستی پیار میں بدل گئی اور دونوں ایک دورے کو ڈیٹ کرنے لگے۔ اس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ لیا۔ سال 2014 میں 6 جون کو دونوں نے شادی کرلی۔ دونوں کی شادی میں قریبی لوگ ہی شامل ہوئے تھے، بتادیں کہ حسین جہاں نے گریجویشن کی پڑھائی کی ہے اور انہیں ماڈلنگ کرنا پسند ہے۔ شادی کے بعد حسین جہاں نے فیملی کے لیے اپنا پروفیشنل کرئیر چھوڑ دیا۔ وہ اکثر شمی کے ساتھ بیرون ملک دوروں پر اسپاٹ کی جانے لگیںَ اس کے بعد کپل نے ایک بیٹی کو جنم دیا۔
حسین جہاں نے شمیع پر لگائے الزام دھیرے دھیرے دونوں کے درمیان تنازعہ شروع ہوگیا۔ دونوں ایک دوسرے سے الگ رہنے لگے۔ حسین جہاں نے شمی پر دوسری لڑکیوں سے چیٹ کرنے کا الزام لگایا۔ اس کے کچھ ہی دن بعد حسین جہاں نے شمی پر مارپیٹ کابھی الزام لگایا۔ حالانکہ شمی نے کہا کہ ان کی بیوی نے سازش کے تحت انہیں پھنسایا ہے۔ اس کے بعد معاملہ عدالت میں پہنچا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔