آسٹریلیا میں تیسرا ٹسٹ میچ، حیدرآبادی تیزگیند باز محمد سراج قومی ترانہ کے موقع پر اشکبار
حیدرآبادی تیز گیند باز محمد سراج آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹسٹ میچ سے پہلے روایتی طورپر بجائے گئے قومی ترانہ کے موقع پر اشکبار ہوگئے۔ محمد سراج جنہوں نے میلبورن میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میچ سے اپنے ٹسٹ کیریئر کی شروعات کی تھی، کی اشکبار آنکھیں کیمرے میں قید ہوگئیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 07, 2021 12:35 PM IST

آسٹریلیا میں تیسرا ٹسٹ میچ، حیدرآبادی تیزگیند باز محمد سراج قومی ترانہ کے موقع پر اشکبار
حیدرآباد: حیدرآبادی تیز گیند باز محمد سراج آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹسٹ میچ سے پہلے روایتی طورپر بجائے گئے قومی ترانہ کے موقع پر اشکبار ہوگئے۔ محمد سراج جنہوں نے میلبورن میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میچ سے اپنے ٹسٹ کیریئر کی شروعات کی تھی، کی اشکبار آنکھیں کیمرے میں قید ہوگئیں۔ میچ سے پہلے دونوں ٹیموں کے قومی ترانے روایتی طورپر بجائے گئے تھے۔سراج ہمیشہ اپنے والد آٹو ڈرائیورمرحوم محمد غوث کو یاد کرتے ہیں جو انہیں ہمیشہ یہ کہا کرتے تھے کہ ملک کا نام روشن کرنا۔ محمد سراج اپنے والد کے کافی قریب تھے جن کاانتقال ہوگیا ہے۔
Mohammad Siraj wiping tears away during the national anthem ❤#AUSvIND pic.twitter.com/Az78qumI6L
— Wisden India (@WisdenIndia) January 7, 2021
ان کے انتقال کے وقت حیدرآبادی پیسر آسٹریلیا میں تھے اور کووڈ-19 کی پابندیوں کی وجہ سے وہ گھر واپس نہیں ہوسکے۔ غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے محمد سراج نے تیسرے ٹسٹ میں آج بہترین شروعات کی کیونکہ انہوں نے بائیں ہاتھ کے بہترین بلے باز ڈیوڈ وارنر جو زخمی ہونے کے بعد تیسرے ٹسٹ میں واپسی کررہے تھے کو دوسرے ہی اوور میں سلپ پر پُجارا کے ہاتھوں کیچ کروایا۔سراج کی اشکبار آنسواورقومی ترانہ بجائے جانے کے موقع پر جذباتی منظر کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔