ہوم » نیوز » اسپورٹس

IND VS AUS: ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شمی سے متعلق آئی بری خبر، اسپتال لے جائے گئے

محمد شمی (Mohammed Shami) کو پیٹ کمنس کی باونسر پر چوٹ لگ گئی تھی، جس کے بعد وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔ ان کی چوٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کا آسٹریلیا کے خلاف باقی ٹسٹ میچوں میں کھیلنا مشکوک ہے۔

  • Share this:
IND VS AUS: ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شمی سے متعلق آئی بری خبر، اسپتال لے جائے گئے
ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شمی سے متعلق آئی بری خبر، اسپتال لے جائے گئے

نئی دہلی: ٹیم انڈیا نے ایڈیلیڈ کی پچ پر شرمناک شکست کا سامنا تو کیا ہی، لیکن اس میچ کے دوران ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اس میچ میں اس کے تیز گیند باز محمد شمی زخمی ہوگئے اور اب خبریں آرہی ہیں کہ وہ باقی بچے ہوئے تین ٹسٹ میچوں سے باہر ہوسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی تیز گیند باز محمد شمی (Mohammed Shami) کا آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے باقی میچوں میں کھیلنا مشکوک ہوگیا ہے کیونکہ ہفتہ کے روز ابتدائی ٹسٹ میں کلائی میں چوٹ لگنے کے بعد سے ’اپنے ہاتھ کو اٹھانے میں بھی پریشانی’ محسوس کر رہے تھے۔ پیٹ کمنس کی اٹھتی ہوئی گیند ہندوستانی تیز گیند باز کی کلائی پر لگی، جس کے بعد انہیں میدان چھوڑنا پڑا، جس سے ہندوستانی اننگ 21.2 اوور میں محض 26 رن پر ختم ہوگئی۔ ٹسٹ تاریخ میں ہندوستان کا یہ سب سے کم اسکور ہے۔ محمد شمی کو اس کے بعد اسکین کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔


درد کے سبب ریٹائرڈ ہوئے محمد شمی


ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے 8 وکٹ سے میچ گنوانے کے بعد کہا، ’محمد شمی کے بارے میں ابھی کچھ پتہ نہیں، انہیں اسکین کے لئے لے جایا جارہا ہے۔ شاید شام تک پتہ چلے کہ کیا ہوا ہے’۔ محمد شمی کے زخمی ہونے کے بعد ٹیم کے میڈیکل اسٹاف ان کی مدد کے لئے میدان پہنچے، لیکن کچھ کوشش کے بعد انہوں نے ڈریسنگ روم واپس لوٹنا صحیح سمجھا، جس سے ہندوستانی اننگ 21.2 اوور میں سمٹ گئی۔ ٹیم کے فیزیو تھیریپسٹ نے درد کم کرنے والے اسپرے کا استعمال کیا، لیکن ان کی تکلیف کم نہیں ہوئی اور بلے بازی نہیں کرنے کا فیصلہ کیا۔ چار میچوں کی سیریز میں ہندوستانی ٹیم 0-1 سے پچھڑ گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا مقابلہ 26 دسمبر (باکسنگ ڈے) سے میلبورن میں کھیلا جائے گا۔


رپورٹ کے مطابق ہندوستانی تیز گیند باز محمد شمی کا آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے باقی میچوں میں کھیلنا مشکوک ہوگیا ہے۔ تصویر: انسٹا گرام
رپورٹ کے مطابق ہندوستانی تیز گیند باز محمد شمی کا آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے باقی میچوں میں کھیلنا مشکوک ہوگیا ہے۔ تصویر: انسٹا گرام


واضح رہے کہ محمد شمی ٹسٹ سیریز سے باہر ہوئے تو یہ ٹیم انڈیا کے لئے بڑا جھٹکا ہوگا۔ گزشتہ دو سالوں میں محمد شمی ہندوستگان کے سب سے کامیاب ٹسٹ گیند باز رہے ہیں۔ اگر محمد شمی اگلے سال تین میچوں میں نہیں کھیلتے تو ان کی جگہ ٹیم انڈیا محمد سراج یا نودیپ سینی میں سے کسی ایک تیز گیند باز کو موقع دے سکتی ہے۔ واضح رہے کہ ان دونوں ہی گیند بازوں کو اپنے ٹسٹ ڈیبیو کا انتظار ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 20, 2020 02:19 AM IST