آئی پی ایل 2023 کا پہلا مقابلہ چنئی سوپر کنگس اور گجرات ٹائٹنس کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں گجرات کے تیز گیندباز محمد شمی بہترین فارم میں نظر آئے تھے۔ انہوں نے اپنے چار اووروں میں 29 رن دے کر دو وکٹ حاصل کیے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ڈیرین براوو اور لستھ ملنگا جیسے گیندبازوں کے خاص کلب میں جگہ بنالی ہے۔ شمی آئی پی ایل میں 100 وکٹیں لینے والے گیندبازوں کے کلب میں شامل ہوچکے ہیں۔ وہ ایسا کرنے والے 18ویں گیندباز اور 14ویں ہندوستانی ہیں۔
شمی نے آئی پی ایل کے 94 میچوں میں 101 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس دوران ان کی بہترین کارکردگی 15 رنز کے عوض تین وکٹیں تھیں۔ آئی پی ایل میں، انہوں نے ہر 21 ویں گیند پر ایک وکٹ حاصل کی ہے اور 8.50 کے اکناومی ریٹ سے رنز دیے ہیں۔ اس لیگ میں وہ وکٹ لینے کے لیے 29 رنز کی اوسط خرچ کرتے ہیں۔
A cracking delivery to get his 1⃣0⃣0⃣th IPL wicket 🔥🔥@MdShami11 picks the first wicket of #TATAIPL 2023!
شمی نے چنئی کے خلاف میچ میں ڈیوون کانوے کو آوٹ کرنے کے ساتھ ہی یہ خاص اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے شیوم دوبے کو بھی پویلین بھیجا۔ براو آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندباز ہیں، انہوں نے 161 میچوں میں 183 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اس کے بعد سری لنکائی گیندباز لستھ ملینگا کا نام آتا ہے جنہوں نے 122 میچوں میں 170 وکٹ حاصل کیے ہیں۔ آئی پی میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے ہندوستانی گیندباز امیت مشرا ہیں جنہوں نے 154 میچ میں 166 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔