اپنا ضلع منتخب کریں۔

    محمد شمی نہیں رہیں گے ٹی20 ٹیم میں شامل؟ بتائی جارہی ہے وجہ

    ہندوستان کے اسٹار گیند باز محمد شمی نے ٹی20 عالمی کپ 2021 کے بعد سے ہندوستان کے لئے سب سے چھوٹے فارمیٹ میں حصہ نہیں لیا ہے۔

    ہندوستان کے اسٹار گیند باز محمد شمی نے ٹی20 عالمی کپ 2021 کے بعد سے ہندوستان کے لئے سب سے چھوٹے فارمیٹ میں حصہ نہیں لیا ہے۔

    ہندوستان کے اسٹار گیند باز محمد شمی نے ٹی20 عالمی کپ 2021 کے بعد سے ہندوستان کے لئے سب سے چھوٹے فارمیٹ میں حصہ نہیں لیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان کے اسٹار کھلاڑی محمد شمی (Mohammed Shami) نئی گیند کے ساتھ ابھی بھی بہترین تیز گیند بازوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ بڑی سیریز، عالمی کپ اور دیگر بڑے ٹورنامنٹ میں وہ ٹیم انڈیا کا اہم حصہ رہتے ہیں اور جیت میں اہم کردار بھی نبھاتے ہیں۔ باوجود اس کے تجربہ کار تیزگیند باز محمد شمی کو اب ہندوستان کی ٹی20 ٹیم میں شامل نہیں کرنے پر غورکیا جا رہا ہے۔ مبینہ طور پرہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی سلیکشن کمیٹی نے سینئر کھلاڑی کو اس بارے میں جانکاری بھی دے دی ہے۔

      محمد شمی نے ٹی20 عالمی کپ 2021 کے بعد سے ہندوستان کے لئے سب سے چھوٹے فارمیٹ میں حصہ نہیں لیا ہے۔ ان سائڈ رپورٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سلیکٹرس 50 اوور کے فارمیٹ کے ساتھ ساتھ ریڈ-بال کرکٹ میں ان کا استعمال کرتے رہنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، لیکن ٹی20 کرکٹ میں وہ نوجوان کھلاڑیوں پر اعتماد کرنا چاہتے ہیں۔

      ٹی20 میں نوجوانوں پر فوکس کر رہا ہے منیجمنٹ

      ویب سائٹ کے مطابق، بی سی سی آئی سلیکشن کمیٹی کے ایک رکن کا کہنا ہے، ’شمی کی عمر کم نہیں ہو رہی ہے اور ہمیں ٹسٹ کے لئے انہیں نئے سرے سے تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اس لئے ان کے نام پر ٹی20 کے لئے غور نہیں کیا جا رہا ہے۔ ہم نے ان کے اسائنمنٹس منیجمنٹ پر ٹی20 عالمی کپ کے بعد ان کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ فی الحال ٹی20 کرکٹ میں انہیں شامل کرنے کا منصوبہ نہیں ہے۔ ٹی20 میں ہمارا دھیان نوجوانوں پر ہوگا‘۔

      شکھر دھون بھی صرف ونڈے ٹیم کا حصہ ہیں

      دراصل، محمد شمی کا معاملہ بھی سلامی بلے باز شکھر دھون جیسا ہی ہے۔ حالانکہ شکھر دھون کو سلیکٹروں نے ٹسٹ اور ٹی20 انٹرنیشنل دونوں ہی ٹیموں سے باہر کردیا ہے۔ وہ اب صرف ونڈے ٹیم کے رکن بنے ہوئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس طرح فیصلوں کے پیچھے کھلاڑیوں کا ورک لوڈ منیجمنٹ بھی شامل ہے۔ ہندوستان مسلسل اتنے سارے میچ کھیل رہا ہے، جس وجہ سے ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کو آرام دے کر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

      شکھر دھون بھی صرف ونڈے ٹیم کا حصہ ہیں

      دراصل، محمد شمی کا معاملہ بھی سلامی بلے باز شکھر دھون جیسا ہی ہے۔ حالانکہ شکھر دھون کو سلیکٹروں نے ٹسٹ اور ٹی20 انٹرنیشنل دونوں ہی ٹیموں سے باہر کر دیا ہے۔ وہ اب صرف ونڈے ٹیم کے رکن بنے ہوئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس طرح فیصلوں کے پیچھے کھلاڑیوں کا ورک لوڈ منیجمنٹ بھی شامل ہے۔ ہندوستان مسلسل اتنے سارے میچ کھیل رہا ہے، جس وجہ سے ٹیم کے اہم کھلاڑیوں پر دباو زیادہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں سلیکٹروں نے کئی سیریز میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دے کر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

      واضح رہے کہ ٹی20 عالمی کپ 2021 کے ختم ہونے کے بعد سے ٹیم منیجمنٹ نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ پر کافی فوکس کیا ہے۔ سبھی فارمیٹ والے کھلاڑیوں کو مستقل وقفے پر آرام دینا یہ یقینی کرنے کے لئے یہ بڑا قدم اٹھایا جا رہا ہے، تاکہ سبھی کھلاڑی بڑے انعقاد کے لئے تروتازہ رہیں۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: